مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک اچھا دَور آنے والا ہے

ایک اچھا دَور آنے والا ہے

ایک اچھا دَور آنے والا ہے

‏”‏تھوڑی دیر میں شریر نابود ہو جائے گا۔‏ .‏ .‏ .‏ لیکن حلیم مُلک کے وارث ہوں گے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔‏“‏—‏زبور ۳۷:‏۱۰،‏ ۱۱‏۔‏

بِلاشُبہ ہم سب چاہتے ہیں کہ زبور میں درج یہ پیشینگوئی پوری ہو۔‏ ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہ پیشینگوئی جلد ہی پوری ہوگی۔‏

پچھلے مضامین میں ہم نے پاک صحیفوں کی کچھ پیشینگوئیوں پر غور کِیا جو آج‌کل پوری ہو رہی ہیں۔‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں رہ رہے ہیں۔‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵‏)‏ خدا نے اپنے نبیوں کے ذریعے یہ پیشینگوئیاں اِس لئے لکھوائیں تاکہ ہم اُمید رکھ سکیں۔‏ (‏رومیوں ۱۵:‏۴‏)‏ اِن پیشینگوئیوں کی تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی وہ وقت آنے والا ہے جب انسانوں کی مصیبتیں ختم ہو جائیں گی۔‏

اخیر زمانے کے بعد کیا ہوگا؟‏ خدا کی بادشاہت انسانوں پر حکمرانی کرے گی۔‏ (‏متی ۶:‏۹،‏ ۱۰‏)‏ اُس وقت زمین پر حالات کیسے ہوں گے؟‏ غور کریں کہ پاک صحیفے اِس سلسلے میں کیا کہتے ہیں۔‏

خوراک کی کمی نہیں ہوگی۔‏ ‏”‏زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج کی افراط ہوگی۔‏“‏—‏زبور ۷۲:‏۱۶‏۔‏

بیماریوں کا نام‌ونشان نہیں رہے گا۔‏ ‏”‏وہاں کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔‏“‏—‏یسعیاہ ۳۳:‏۲۴‏۔‏

زمین فردوس بن جائے گی۔‏ ‏”‏بیابان اور ویرانہ شادمان ہوں گے اور دشت خوشی کرے گا اور نرگس کی مانند شگفتہ ہوگا۔‏“‏—‏یسعیاہ ۳۵:‏۱‏۔‏

یہ پاک صحیفوں کی اُن پیشینگوئیوں میں سے صرف چند ہیں جو آنے والے دَور میں پوری ہوں گی۔‏ کیوں نہ یہوواہ کے گواہوں سے پوچھیں کہ وہ آنے والے دَور کے بارے میں اِتنے پُراعتماد کیوں ہیں؟‏