مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا زندگی کا کوئی مقصد ہے؟‏

کیا زندگی کا کوئی مقصد ہے؟‏

کیا زندگی کا کوئی مقصد ہے؟‏

بےشمار لوگوں نے یہ سوال پوچھا ہے کہ ”‏کیا زندگی کا کوئی مقصد ہے؟‏“‏ چاہے اُن کا جواب کچھ بھی ہو،‏ حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ اپنی زندگی کو بےمعنی سمجھتے ہیں۔‏ اِس سلسلے میں آسٹریا کے ایک اعصابی امراض کے ماہر نے کہا کہ انسان کو اِس احساس سے چھٹکارا نہیں مل سکتا کہ زندگی ”‏کھوکھلی اور بےمقصد“‏ ہے۔‏

اِتنے سارے لوگ اپنی زندگی کو بےمعنی کیوں خیال کرتے ہیں؟‏ اِس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ لاکھوں لوگ بہت ہی مشکل حالات میں زندگی گزارتے ہیں۔‏ اُنہیں ہر روز غربت،‏ بیماری،‏ تشدد اور ناانصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏ وہ خدا کے خادم ایوب کی طرح محسوس کرتے ہیں جنہوں نے ہزاروں سال پہلے کہا تھا کہ انسان کی زندگی ’‏دُکھ سے بھری ہے۔‏‘‏ (‏ایوب ۱۴:‏۱‏)‏ ایسے لوگوں کی زندگی کا واحد مقصد یہ ہے کہ کسی طرح آج کا دن کٹ جائے اور وہ کل کا سورج دیکھ سکیں۔‏

لاکھوں لوگ ایسے بھی ہیں جن کے پاس ضرورت کی ہر چیز موجود ہے۔‏ ایسا لگتا ہے کہ اُن کی زندگی خوشگوار گزرنی چاہئے۔‏ لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔‏ اکثر اُنہیں بھی زندگی میں ”‏مشقت اور غم“‏ کا سامنا کرنا پڑتا ہے،‏ مثلاً جب اُن کو اچانک مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا اُن کا کوئی بچہ فوت ہو جاتا ہے۔‏—‏زبور ۹۰:‏۱۰‏۔‏

انسان اپنی زندگی اِس لئے بھی ”‏کھوکھلی اور بےمقصد“‏ خیال کرتا ہے کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے۔‏ بہت سے لوگ یہ نہیں سمجھ پاتے کہ انسان کی زندگی محض چند روز کی کیوں ہے جبکہ اُس میں اِتنا کچھ کرنے کی صلاحیت ہے۔‏ وہ یہ بھی سمجھ نہیں پاتے کہ اگر کسی کی زندگی خوشگوار بھی گزرتی ہے تو آخرکار موت اُس کا سب کچھ کیوں چھین لیتی ہے؟‏—‏واعظ ۳:‏۱۹،‏ ۲۰‏۔‏

کیا انسان کی زندگی ہمیشہ بےمعنی رہے گی؟‏

بنی‌اسرائیل کے بادشاہ سلیمان نے بھی انسان کی زندگی پر غور کِیا۔‏ اُنہوں نے دیکھا کہ لوگ کھیتی‌باڑی کرنے،‏ گھر بنانے اور اپنے گھروالوں کی ضروریات پوری کرنے میں سخت محنت کرتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہیں۔‏ لیکن آخرکار لوگوں کو اِس سب کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟‏ سلیمان بادشاہ نے نتیجہ اخذ کِیا کہ ”‏یہ سب بےمعنی اور ہوا کے تعاقب کی مانند ہے۔‏“‏—‏واعظ ۲:‏۱۷‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

کیا سلیمان بادشاہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ ہمیشہ تک انسان کے سارے کام ”‏بےمعنی اور ہوا کے تعاقب کی مانند“‏ ہوں گے؟‏ جی‌نہیں۔‏ اُنہوں نے محض یہ بتایا کہ حقیقت میں زندگی کیسی ہے۔‏ لیکن خدا کے کلام میں یہ وعدہ کِیا گیا ہے کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب ہر انسان کی زندگی بامقصد ہوگی۔‏

آپ اِس وعدے پر کیوں بھروسا رکھ سکتے ہیں؟‏ آئیں،‏ اگلے دو مضامین کو پڑھیں۔‏ اِن میں بتایا گیا ہے کہ انسان اِس حال کو کیسے پہنچا کہ اُس کی زندگی بےمعنی لگتی ہے،‏ اِس صورتحال کو کیسے حل کِیا جائے گا اور آپ اپنی زندگی کو ابھی بھی بامقصد کیسے بنا سکتے ہیں۔‏