مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندانی عبادت یا ذاتی مطالعے کے سلسلے میں چند مشورے

خاندانی عبادت یا ذاتی مطالعے کے سلسلے میں چند مشورے

خاندانی عبادت یا ذاتی مطالعے کے سلسلے میں چند مشورے

یہوواہ کے گواہ پہلے تو ہفتے میں تین بار اجلاسوں کے لئے جمع ہوتے تھے لیکن ۲۰۰۹ء سے وہ ہفتے میں دو بار اجلاس کے لئے جمع ہونے لگے۔‏ اب آپ اُس شام کیا کرتے ہیں جس شام آپ پہلے اجلاس پر جایا کرتے تھے؟‏ گورننگ باڈی نے تمام یہوواہ کے گواہوں کی حوصلہ‌افزائی کی کہ وہ ہفتے کی ایک شام خاندانی عبادت یا ذاتی مطالعے کے لئے وقف کریں۔‏ کیا آپ اِس ہدایت پر عمل کر رہے ہیں؟‏ کیا آپ اُس وقت کا اچھا استعمال کر رہے ہیں جسے آپ نے خاندانی عبادت یا ذاتی مطالعے کے لئے وقف کِیا ہے؟‏

ہم خاندانی عبادت کے طور پر کیا کچھ کر سکتے ہیں؟‏ گورننگ باڈی نے اِس سلسلے میں ہمیں یہ نہیں بتایا کہ فلاں مضمون یا موضوع پر غور کریں۔‏ ہر خاندان کے حالات ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔‏ لہٰذا گھر کے سربراہ کو اِس بات پر غور کرنا چاہئے کہ اُس کے گھر والوں کی ضروریات کِیا ہیں اور پھر اُسے فیصلہ کرنا چاہئے کہ کن موضوعات کا مطالعہ کرنا اُن کے لئے فائدہ‌مند ہوگا۔‏ اگر گھر میں صرف آپ یہوواہ کے گواہ ہیں تو خود طے کریں کہ آپ کے لئے کن موضوعات کا مطالعہ کرنا فائدہ‌مند ہوگا۔‏

بعض خاندان مل کر اُن معلومات پر غور کرتے ہیں جن پر اجلاس میں بات کی جائے گی۔‏ لیکن ہم خاندانی عبادت کے طور پر اَور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔‏ کچھ خاندان مل کر بائبل یا پھر اُن کتابوں،‏ رسالوں وغیرہ کو پڑھتے ہیں جو یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہیں۔‏ پھر وہ اِن پر بات‌چیت کرتے ہیں۔‏ کئی خاندان بائبل میں درج کسی واقعے کو ڈرامے کی صورت میں پیش کرتے ہیں۔‏ یہ خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لئے بہت فائدہ‌مند ہوتا ہے۔‏ کلیسیا کے اجلاسوں پر پیراگراف پڑھے جاتے ہیں اور پھر سوال پوچھے جاتے ہیں۔‏ لیکن ضروری نہیں کہ خاندانی عبادت میں بھی ایسا ہی کِیا جائے۔‏ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب گھر کے افراد آپس میں کُھل کر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔‏ اِس دوران وہ پاک کلام میں درج کسی واقعے کو تصور کرکے اُس کی تصویر بنا سکتے ہیں،‏ اُس پر کہانی لکھ سکتے ہیں،‏ اُس پر دلچسپ بات‌چیت کر سکتے ہیں وغیرہ۔‏ اِس طرح خاندانی عبادت کا وقت سب کے لئے بڑا خوشگوار ثابت ہوگا۔‏

ایک یہوواہ کے گواہ نے بتایا کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ خاندانی عبادت کے سلسلے میں کیا کرتے ہیں۔‏ اُن کے تین بچے ہیں۔‏ اُن کی بیٹی کیٹ‌لن ۱۵ سال کی ہے،‏ ڈیوڈ ۱۳ سال کا ہے اور مائیکل ۷ سال کا ہے۔‏ وہ بائبل کے اُن ابواب پر غور کرتے ہیں جو کلیسیا کی بائبل کی پڑھائی کے لئے مقرر ہوتے ہیں۔‏ پہلے وہ سب اِن ابواب کو پڑھتے ہیں۔‏ پھر بچے اِن ابواب میں سے اپنی پسند کے کسی موضوع پر تحقیق کرتے ہیں۔‏ اِس کے بعد وہ اپنے ماں‌باپ کو بتاتے ہیں کہ اُنہوں نے کِیا سیکھا ہے۔‏ مائیکل اکثر اُس موضوع پر ایک تصویر بنا لیتا ہے یا پھر اُس پر ایک چھوٹا سا پیراگراف لکھ لیتا ہے۔‏ ڈیوڈ اور کیٹ‌لن کبھی‌کبھار اُس موضوع پر کہانی لکھتے ہیں اور اِسے ایسے بیان کرتے ہیں جیسے وہ اُن کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہو۔‏ مثال کے طور پر ایک بار اُن لوگوں نے پیدایش ۴۰ باب کو پڑھا۔‏ یہ باب اِس بارے میں ہے کہ یوسف نے قیدخانے میں فرعون کے دو غلاموں کے خوابوں کی تعبیر کی۔‏ کیٹ‌لن نے اِس واقعے پر اِس طرح سے کہانی لکھی جیسے وہ بھی قیدخانے میں موجود ہو اور سب کچھ دیکھ رہی ہو۔‏

یہ خاندانی عبادت کے سلسلے میں چند مشورے تھے۔‏ آپ خاندانی عبادت یا ذاتی مطالعے کے طور پر کیا کچھ کریں گے؟‏ ساتھ میں دئے گئے بکس میں اِس سلسلے میں مزید مشورے بتائے گئے ہیں۔‏ بِلاشُبہ آپ کے ذہن میں اَور بھی بہت کچھ ہوگا جسے آپ خاندانی عبادت یا ذاتی مطالعے کے سلسلے میں آزما سکتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳۱ پر بکس/‏تصویر]‏

جب بچے نوجوان ہوں:‏

‏• جاگو!‏ نامی رسالے کے مضمون ”‏نوجوانوں کا سوال“‏ پڑھیں اور اِس پر بات‌چیت کریں۔‏

‏• تصور کریں کہ آپ اُن واقعات کو ہوتے دیکھ رہے ہیں جن کے بارے میں آپ بائبل میں پڑھتے ہیں۔‏ (‏مثال کے طور پر مینارِنگہبانی یکم جون ۱۹۹۶ء،‏ صفحہ ۲۵،‏ پیراگراف ۱۷،‏ ۱۸ کو دیکھیں۔‏)‏

‏• اِس پر بات کریں کہ آپ خدا کی خدمت کرنے کے سلسلے میں کیا کچھ کرنے کے ارادے رکھتے ہیں۔‏

‏• یہوواہ کے گواہوں کی بنائی ہوئی کوئی ویڈیو دیکھیں اور اِس پر بات‌چیت کریں۔‏

‏• مینارِنگہبانی نامی رسالے کے مضمون ”‏ہمارے نوجوانوں کے لئے“‏ کا مطالعہ کریں۔‏

جب میاں‌بیوی کے بچے نہ ہوں:‏

‏• کتاب خاندانی خوشی کا راز کے باب نمبر ۱‏،‏ ۳‏،‏ ۱۱-‏۱۶ پر غور کریں۔‏

‏• بائبل کے کچھ ابواب پڑھیں،‏ اِن پر تحقیق کریں اور سیکھی ہوئی باتوں پر بات‌چیت کریں۔‏

‏• کلیسیائی بائبل مطالعے اور مینارِنگہبانی کے مطالعے میں پیش کی جانے والی معلومات کی تیاری کریں۔‏

‏• اِس بات پر غور کریں کہ آپ مزید کن طریقوں سے خدا کی خدمت کر سکتے ہیں۔‏

جب گھر میں کوئی اَور یہوواہ کا گواہ نہ ہو:‏

‏• اُن نئی کتابوں،‏ بروشر وغیرہ کا مطالعہ کریں جو یہوواہ کے گواہ شائع کرتے ہیں۔‏

‏• مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے تمام مضامین کو پڑھیں۔‏

‏• اُن سوالوں کے جواب تیار کریں جو مُنادی میں آپ سے پوچھے جاتے ہیں۔‏

‏• اِس پر سوچ‌بچار کریں کہ آپ خوشخبری سناتے وقت کن موضوعات پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔‏

جب بچے چھوٹے ہوں:‏

‏• بائبل کے کسی واقعے کو ڈرامے کی صورت میں پیش کریں۔‏

‏• جاگو!‏ میں مضمون ”‏خاندان کے لئے“‏ اور بائبل کارڈ استعمال کرتے ہوئے کھیل کھیلیں۔‏

‏• کوئی ایسا کام کریں جس سے بچوں میں تحقیق کرنے کا شوق بڑھے۔‏ (‏مثال کے طور پر جاگو!‏ اپریل-‏جون ۲۰۰۷ء،‏ صفحہ ۲۸-‏۳۰ کو دیکھیں۔‏)‏

‏• مینارِنگہبانی میں مضمون ”‏اپنے بچوں کے ساتھ مل کر پڑھیں“‏ کا مطالعہ کریں۔‏