مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

۱ انسان خدا کی ذات کو نہیں سمجھ سکتا کیا—‏یہ سچ ہے؟‏

۱ انسان خدا کی ذات کو نہیں سمجھ سکتا کیا—‏یہ سچ ہے؟‏

۱ انسان خدا کی ذات کو نہیں سمجھ سکتا کیا—‏یہ سچ ہے؟‏

شاید آپ نے یہ سنا ہو:‏ ‏”‏باپ خدا ہے،‏ بیٹا خدا ہے اور روحُ‌القدس خدا ہے۔‏ یہ ایک بھید ہے جسے کوئی نہیں سمجھ سکتا۔‏“‏

‏”‏خدا کی ذات کو سمجھنا انسان کے بس کی بات نہیں۔‏“‏

پاک کلام کی تعلیم یہ ہے:‏ یسوع مسیح نے کہا کہ جو لوگ ”‏واحد اور سچے خدا کو جانیں“‏ گے،‏ اُن کو بہت سی برکتیں ملیں گی۔‏ (‏یوحنا ۱۷:‏۳‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن)‏ لیکن ذرا سوچیں کہ اگر خدا کی ذات ایک بھید ہے تو ہم خدا کو کیسے جان سکتے ہیں؟‏ خدا چاہتا ہے کہ لوگ اُس کے بارے میں علم حاصل کریں اور اُس کو جانیں۔‏—‏یرمیاہ ۳۱:‏۳۴‏۔‏

البتہ انسان کبھی بھی خدا کے بارے میں سب کچھ نہیں جان سکتا کیونکہ خدا کی راہیں ہماری راہوں سے اور اُس کے خیال ہمارے خیالوں سے بلند ہیں۔‏—‏واعظ ۳:‏۱۱؛‏ یسعیاہ ۵۵:‏۸،‏ ۹‏۔‏

حقیقت جاننے کے فائدے:‏ اگر خدا کی ذات کو سمجھنا انسان کے بس کی بات نہیں تو پھر خدا کو جاننے کی کوشش بھی بیکار ہے۔‏ لیکن خدا نے انسانوں کو موقع دیا ہے کہ وہ اُسے جانیں۔‏ وہ تو یہ بھی چاہتا ہے کہ ہم اُس کے دوست بنیں۔‏ خدا نے اپنے خادم ابرہام کو اپنا دوست کہا۔‏ بادشاہ داؤد نے زبور میں لکھا:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ کے راز کو وہی جانتے ہیں جو اُس سے ڈرتے ہیں۔‏“‏—‏یسعیاہ ۴۱:‏۸؛‏ زبور ۲۵:‏۱۴‏۔‏

شاید آپ سوچیں کہ بھلا خدا کے ساتھ دوستی کرنا کیسے ممکن ہے۔‏ لیکن غور کریں کہ اعمال ۱۷:‏۲۷ میں لکھا ہے کہ ”‏[‏خدا]‏ ہم میں سے کسی سے دُور نہیں۔‏“‏ خدا نے ہمیں بائبل دی ہے جس میں اُس نے اپنے بارے میں بہت سی باتیں بتائی ہیں۔‏ بائبل کے ذریعے ہم خدا کو جان سکتے ہیں۔‏ *

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ خدا کا نام یہوواہ ہے۔‏ (‏یسعیاہ ۴۲:‏۸‏)‏ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا انسانوں سے کیسے پیش آیا۔‏ اِن باتوں کو پڑھ کر ہم اُس کی صفات جان سکتے ہیں،‏ مثلاً یہ کہ وہ ”‏رحیم اور مہربان،‏“‏ ”‏قہر کرنے میں دھیما“‏ اور شفیق اور وفادار ہے۔‏ (‏خروج ۳۴:‏۶‏)‏ خدا نے اپنے کلام میں اپنے احساسات کے بارے میں بھی بتایا ہے۔‏ ہم اپنے کاموں سے اُسے یا تو خوش کر سکتے ہیں یا پھر دُکھی کر سکتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر جب بنی‌اسرائیل نے خدا کے خلاف سرکشی کی تو وہ ”‏آزردہ“‏ ہوا یعنی اُس کا دل دُکھا۔‏ لیکن جب لوگ خدا کا کہنا مانتے ہیں تو وہ خوش ہوتا ہے۔‏—‏زبور ۷۸:‏۴۰؛‏ امثال ۲۷:‏۱۱‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 7 اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ بائبل میں خدا کی ذات کے بارے میں کیا کچھ بتایا گیا ہے تو کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے پہلے باب کو دیکھیں۔‏ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۴ پر عبارت]‏

اگر تثلیث کا عقیدہ سچ ہے اور خدا کی ذات ایک بھید ہے تو پھر بھلا انسان خدا کو کیسے جان سکتے ہیں؟‏

‏[‏صفحہ ۴ پر تصویر کا حوالہ]‏

Gallery,New York, USA/ The Bridgeman Art Library International The Trinity c.1500,Flemish School, )‎16th century‎(/ H. Shickman