مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

۵ خالق ایک ہے،‏ بس عبادت کرنے کے طریقے فرق ہیں—‏کیا یہ سچ ہے؟‏

۵ خالق ایک ہے،‏ بس عبادت کرنے کے طریقے فرق ہیں—‏کیا یہ سچ ہے؟‏

۵ خالق ایک ہے،‏ بس عبادت کرنے کے طریقے فرق ہیں—‏کیا یہ سچ ہے؟‏

شاید آپ نے یہ سنا ہو:‏ ‏”‏مختلف مذاہب مختلف راستے ہیں جن کی منزل ایک ہی ہے۔‏ ہر شخص اپنی پسند کے مطابق خدا کی عبادت کرے۔‏“‏

پاک کلام کی تعلیم یہ ہے:‏ہمیں دکھاوے کے لئے نہیں بلکہ خلوص‌دلی سے خدا کی عبادت کرنی چاہئے۔‏ خدا نے یہودیوں کے مذہبی رہنماؤں کی عبادت کو قبول نہیں کِیا۔‏ یسوع مسیح نے اِس کی وجہ یوں بتائی:‏ ”‏یسعیاؔہ [‏نبی]‏ نے تُم ریاکاروں کے حق میں کیا خوب نبوّت کی جیسا کہ لکھا ہے:‏ یہ لوگ ہونٹوں سے تو میری تعظیم کرتے ہیں لیکن اِن کے دل مجھ سے دُور ہیں۔‏“‏ (‏مرقس ۷:‏۶‏)‏ لیکن کیا صرف یہی کافی ہے کہ ہم خلوص‌دلی سے خدا کی عبادت کریں؟‏ جی‌نہیں۔‏ آئیں،‏ دیکھیں کہ اِس سلسلے میں یسوع مسیح نے کیا کہا۔‏

اُنہوں نے واضح کِیا کہ یہودی مذہبی رہنما جس طریقے سے خدا کی عبادت کر رہے تھے،‏ وہ صحیح نہیں تھا۔‏ یسوع مسیح نے کہا کہ اِن مذہبی رہنماؤں پر خدا کے یہ الفاظ پورے ہوتے ہیں:‏ ”‏یہ بےفائدہ میری پرستش کرتے ہیں کیونکہ انسانی احکام کی تعلیم دیتے ہیں۔‏“‏ (‏مرقس ۷:‏۷‏)‏ دراصل یہ یہودی خدا کے حکموں پر عمل کرنے کی نسبت مذہبی رسموں پر چلنے کو زیادہ اہم خیال کرتے تھے۔‏ اِس وجہ سے اُن کی پرستش بےفائدہ تھی۔‏

بائبل میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مختلف مذاہب مختلف راستے ہیں جن کی منزل ایک ہی ہے بلکہ اِس میں بتایا گیا ہے کہ صرف ایک ہی راستہ خدا کی طرف لے جاتا ہے۔‏ یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏تنگ دروازہ سے داخل ہو کیونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پہنچاتا ہے اور اُس سے داخل ہونے والے بہت ہیں۔‏ کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سکڑا ہے جو زندگی کو پہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔‏“‏—‏متی ۷:‏۱۳،‏ ۱۴‏۔‏

حقیقت جاننے کے فائدے:‏ فرض کریں کہ آپ ایک دوڑ کے مقابلے میں حصہ لینے کے لئے کئی مہینوں سے مشق کر رہے ہیں۔‏ پھر مقابلے کا دن آتا ہے اور آپ دوڑ جیت جاتے ہیں۔‏ لیکن بعد میں آپ سے کہا جاتا ہے کہ آپ کو انعام نہیں ملے گا کیونکہ آپ نے مقابلے کا ایک اصول توڑا ہے۔‏ یہ سُن کر آپ کیسا محسوس کریں گے؟‏ شاید آپ سوچیں کہ مَیں نے فضول میں اِتنی محنت کی۔‏ آپ کو اِس اصول کا علم نہیں تھا۔‏ لیکن سچ تو یہ ہے کہ کھیل میں انعام اُسی کو ملتا ہے جو مقابلے کے اصولوں پر عمل کرتا ہے۔‏ یہی بات خدا کی عبادت کرنے کے سلسلے میں بھی سچ ہے۔‏

پولس رسول نے کہا کہ خدا کی عبادت کرنا کھیل کے مقابلے میں حصہ لینے کی طرح ہے۔‏ اُنہوں نے لکھا:‏ ”‏اگر کوئی [‏کھلاڑی]‏ مقررہ قاعدوں کے مطابق مقابلہ نہیں کرتا تو وہ جیت کا سہرا نہیں پاتا۔‏“‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۲:‏۵‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن)‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اُسی صورت میں خدا کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں جب ہم ”‏مقررہ قاعدوں کے مطابق“‏ اُس کی عبادت کرتے ہیں۔‏ غور کریں کہ اگر دوڑ کے مقابلے میں حصہ لینے والے انعام جیتنا چاہتے ہیں تو اُنہیں اُسی راستے پر بھاگنا ہوگا جو مقابلے کے لئے مقرر کِیا گیا ہے۔‏ اِسی طرح اگر ہم چاہتے ہیں کہ خدا ہماری عبادت کو قبول کرے تو ہمیں اُسی راستے پر چلنا ہوگا جو خدا نے مقرر کِیا ہے۔‏

اگر ہم خدا کو خوش کرنا چاہتے ہیں تو ہم جھوٹے عقیدوں کی بِنا پر اُس کی عبادت نہیں کریں گے۔‏ یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏سچے پرستار باپ کی پرستش روح اور سچائی سے کریں گے۔‏“‏ (‏یوحنا ۴:‏۲۳‏)‏ ہم بائبل کا مطالعہ کرنے سے اُس راستے کو جان سکتے ہیں جو خدا کی طرف لے جاتا ہے۔‏—‏یوحنا ۱۷:‏۱۷‏۔‏ *

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 8 اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ خدا کو کس قسم کی عبادت قبول ہے تو کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے پندرھویں باب کو دیکھیں۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر عبارت]‏

کیا تمام مذاہب خدا کے نزدیک اچھے ہیں؟‏