مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہمیں کونسے فائدے ہوتے ہیں؟‏

خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہمیں کونسے فائدے ہوتے ہیں؟‏

پاک صحیفوں کی تعلیم

خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہمیں کونسے فائدے ہوتے ہیں؟‏

اِس مضمون میں ایسے سوالوں پر غور کِیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگ اکثر سوچتے ہیں۔‏ اِس میں یہ بھی واضح کِیا گیا ہے کہ آپ پاک صحیفوں میں اِن سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔‏ یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں۔‏

۱.‏ ہمیں خدا کے حکم کیوں ماننے چاہئیں؟‏

اِس لئے کہ خدا نے ہمیں بنایا ہے۔‏ یسوع مسیح نے بھی ہمیشہ خدا کا حکم مانا۔‏ (‏یوحنا ۶:‏۳۸؛‏ مکاشفہ ۴:‏۱۱‏)‏ جب ہم خدا کے حکموں پر عمل کرتے ہیں تو ہم اِس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ ہم اُس سے محبت کرتے ہیں۔‏‏—‏۱-‏یوحنا ۵:‏۳ کو پڑھیں۔‏

خدا کے حکموں پر عمل کرنے میں ہماری بھلائی ہے کیونکہ ہماری زندگی نہ صرف اب خوشگوار ہو جاتی ہے بلکہ مستقبل میں ہمیں خدا کی طرف سے اجر بھی ملے گا۔‏‏—‏زبور ۱۹:‏۷،‏ ۱۱؛‏ یسعیاہ ۴۸:‏۱۷،‏ ۱۸ کو پڑھیں۔‏

۲.‏ خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہماری صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟‏

خدا کے کلام میں حد سے زیادہ شراب پینے سے منع کِیا گیا ہے۔‏ اِس حکم پر عمل کرنے سے ہم جان‌لیوا بیماریوں اور حادثوں سے بچے رہیں گے۔‏ شراب کا نشہ کرنے سے اِس کی لت پڑ جاتی ہے اور انسان اُلٹی سیدھی حرکتیں کرنے لگتا ہے۔‏ (‏امثال ۲۳:‏۲۰،‏ ۲۹،‏ ۳۰‏)‏ البتہ خدا کی نظر میں شراب پینا بذاتِ‌خود غلط نہیں ہے بشرطیکہ ہم حد میں رہ کر پئیں۔‏‏—‏زبور ۱۰۴:‏۱۵؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۶:‏۹،‏ ۱۰ کو پڑھیں۔‏

خدا کے کلام میں ہمیں حسد کرنے اور غصے میں بےقابو ہونے سے بھی خبردار کِیا گیا ہے۔‏ اِس مشورے پر عمل کرنے سے بھی ہماری صحت پر اچھا اثر پڑے گا۔‏‏—‏امثال ۱۴:‏۳۰؛‏ ۲۲:‏۲۴،‏ ۲۵ کو پڑھیں۔‏

۳.‏ خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہم کس قسم کے نقصان سے بچے رہیں گے؟‏

خدا کی نظر میں صرف ایسے لوگوں کے درمیان جنسی تعلقات جائز ہیں جن کی آپس میں شادی ہوئی ہے۔‏ (‏عبرانیوں ۱۳:‏۴‏)‏ جو شادی‌شُدہ جوڑے اِس حکم پر عمل کرتے ہیں،‏ اُنہیں ایک دوسرے پر زیادہ اعتماد ہوتا ہے اور وہ اپنے بچوں کے لئے محفوظ ماحول مہیا کرتے ہیں۔‏ جو اِس حکم کو نظرانداز کرتے ہیں،‏ اُنہیں اکثر بیماریوں،‏ طلاق،‏ تشدد اور دُکھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر اُنہیں اکیلے بچوں کی پرورش کرنی پڑتی ہے۔‏‏—‏امثال ۵:‏۱-‏۹ کو پڑھیں۔‏

اگر ہم حرام‌کاری سے بچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا کی قربت میں رہیں گے اور دوسروں کو دُکھ نہیں پہنچائیں گے۔‏‏—‏۱-‏تھسلنیکیوں ۴:‏۳-‏۶‏۔‏

۴.‏ زندگی کی قدر کرنے سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے؟‏

زندگی خدا کی ایک نعمت ہے۔‏ جو لوگ اِس نعمت کی قدر کرتے ہیں،‏ وہ سگریٹ‌نوشی اور نشہ‌بازی جیسی خطرناک عادتیں چھوڑ دیتے ہیں۔‏ یوں اُن کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۷:‏۱‏)‏ خدا،‏ ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچے کی زندگی کو بھی بیش‌قیمت خیال کرتا ہے۔‏ (‏خروج ۲۱:‏۲۲،‏ ۲۳‏)‏ اِس لئے ہمیں جان‌بوجھ کر بچہ ضائع نہیں کروانا چاہئے۔‏ جو لوگ زندگی کی قدر کرتے ہیں،‏ وہ کام کی جگہ پر،‏ گھر میں اور گاڑی چلاتے وقت احتیاط برتتے ہیں تاکہ کسی کو نقصان نہ ہو۔‏ (‏استثنا ۲۲:‏۸‏)‏ اِس کے علاوہ وہ خطرناک کھیلوں میں حصہ نہیں لیتے کیونکہ وہ زندگی کو خدا کی نعمت خیال کرتے ہیں۔‏‏—‏زبور ۳۶:‏۹ کو پڑھیں۔‏

۵.‏ ہمیں اِس بات سے کیسے فائدہ پہنچتا ہے کہ خون مُقدس ہے؟‏

خدا کی نظر میں کسی جاندار کا خون اُس کی جان یعنی زندگی کی علامت ہے اِس لئے خون مُقدس ہے۔‏ (‏پیدایش ۹:‏۳،‏ ۴‏)‏ خدا خون کو اُتنا ہی قیمتی خیال کرتا ہے جتنا کہ زندگی کو۔‏ خون اِتنا قیمتی کیوں ہے؟‏ کیونکہ خون کی بِنا پر ہمیں گُناہوں کی معافی مل سکتی ہے۔‏‏—‏احبار ۱۷:‏۱۱-‏۱۳؛‏ عبرانیوں ۹:‏۲۲‏۔‏

یسوع مسیح کا خون سب سے زیادہ قیمتی تھا کیونکہ وہ بےگُناہ تھے۔‏ اُنہوں نے انسانوں کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔‏ پھر اُنہوں نے خدا کو اپنے خون کی قیمت پیش کی جو اُن کی زندگی کی علامت تھی۔‏ (‏عبرانیوں ۹:‏۱۲‏)‏ اُن کے خون کی بدولت ہمارے لئے ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنا ممکن ہے۔‏‏—‏متی ۲۶:‏۲۸؛‏ یوحنا ۳:‏۱۶ کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لئے یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ اِس کتاب کے باب نمبر ۱۲ اور ۱۳ کو دیکھیں۔‏