مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سچی پیشین‌گوئیاں

سچی پیشین‌گوئیاں

سچی پیشین‌گوئیاں

‏”‏اُن سب اچھی باتوں میں سے جو [‏یہوواہ]‏ تمہارے خدا نے تمہارے حق میں کہیں ایک بات بھی نہ چُھوٹی۔‏“‏—‏یشوع ۲۳:‏۱۴‏۔‏

بائبل کس لحاظ سے دوسری کتابوں سے فرق ہے؟‏ پُرانے زمانے میں ایسے لوگ ہوتے تھے جو دیوتاؤں کی مدد سے مستقبل کے بارے میں بتاتے تھے۔‏ لیکن اُن کی پیشین‌گوئیاں اکثر غیرواضح اور جھوٹی ہوتی تھیں۔‏ آج‌کل کے نجومیوں کی پیشین‌گوئیاں بھی ایسی ہی ہوتی ہیں۔‏ ایسے لوگ بھی ہیں جو موجودہ حالات کی بِنا پر یہ اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ چند سال بعد کیا ہوگا۔‏ لیکن وہ یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ صدیوں بعد کیا ہوگا۔‏ اِس کے برعکس بائبل کی پیشین‌گوئیاں واضح اور سچی ہیں۔‏ اِس کی بعض پیشین‌گوئیوں میں تو جن واقعات کا ذکر کِیا گیا تھا،‏ وہ صدیوں بعد پیش آئے۔‏—‏یسعیاہ ۴۶:‏۱۰‏۔‏

ایک مثال پر غور کریں:‏ چھٹی صدی قبل‌ازمسیح میں دانی‌ایل نبی نے پیشین‌گوئی کی کہ یونان کی سلطنت مادی اور فارس کی سلطنت کو شکست دے گی۔‏ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ مادی اور فارس کو فتح کرنے والا بادشاہ جب ”‏نہایت زورآور“‏ ہو جائے گا تو اُس کی سلطنت ”‏ٹوٹ“‏ جائے گی۔‏ اِس بادشاہ کی جگہ کون لے گا؟‏ دانی‌ایل نبی نے لکھا:‏ ’‏اُس کی قوم میں چار سلطنتیں قائم ہوں گی لیکن اُن کا اقتدار اُس کا سا نہ ہوگا۔‏‘‏—‏دانی‌ایل ۸:‏۵-‏۸،‏ ۲۰-‏۲۲‏۔‏

تاریخ سے کیا پتہ چلتا ہے؟‏ دانی‌ایل نبی کی پیشین‌گوئی کے کوئی ۲۰۰ سال بعد سکندرِاعظم یونان کے بادشاہ بنے۔‏ اُنہوں نے ۱۰ سال کے اندر مادی اور فارس کی سلطنت کو شکست دی اور اپنی سلطنت کو دریائےسندھ (‏جو موجودہ پاکستان میں ہے)‏ تک وسیع کر لیا۔‏ لیکن وہ ۳۲ سال کی عمر میں وفات پا گئے۔‏ اِس کے بعد ایشیائےکوچک میں اپسس کے مقام پر ایک جنگ ہوئی جس میں چار جرنیل کامیاب ہوئے۔‏ اُنہوں نے یونان کی سلطنت کو آپس میں بانٹ لیا۔‏ لیکن اِن چاروں کی حکومت سکندرِاعظم کی حکومت جیسی بڑی اور مضبوط نہیں تھی۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا کوئی اَور ایسی کتاب ہے جس میں بہت ساری پیشین‌گوئیاں ہوں اور وہ حرف‌بہ‌حرف پوری ہوئی ہوں؟‏ یا پھر بائبل اِس لحاظ سے واقعی ایک خاص کتاب ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۴ پر عبارت]‏

‏”‏بائبل میں .‏ .‏ .‏ اِتنی زیادہ پیشین‌گوئیاں درج ہیں کہ اِن سب کا حرف‌بہ‌حرف پورا ہونا محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔‏“‏—‏ارون لنٹن کی کتاب بائبل ایک وکیل کی نظر سے ‏(‏انگریزی میں دستیاب)‏۔‏

‏[‏صفحہ ۴ پر تصویروں کے حوالہ‌جات]‏

Robert Harding Picture Library/SuperStock ©