مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہر دَور کے لئے مفید

ہر دَور کے لئے مفید

ہر دَور کے لئے مفید

‏”‏تیرا کلام میرے قدموں کے لئے چراغ اور میری راہ کے لئے روشنی ہے۔‏“‏—‏زبور ۱۱۹:‏۱۰۵‏۔‏

بائبل کس لحاظ سے دوسری کتابوں سے فرق ہے؟‏ انسانی تاریخ میں بعض کتابوں نے بڑی شہرت حاصل کی ہے۔‏ مگر روزمرہ زندگی کے معاملات میں اِن کتابوں سے رہنمائی حاصل نہیں کی جا سکتی۔‏ آج‌کل بہت سی ایسی کتابیں بھی ہیں جن میں زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں مشورے پائے جاتے ہیں۔‏ لیکن اِن کتابوں میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔‏ ایسی کتابوں کے برعکس بائبل کا دعویٰ ہے کہ اِس میں ”‏جتنی باتیں پہلے لکھی گئیں وہ ہماری تعلیم کے لئے لکھی گئیں۔‏“‏—‏رومیوں ۱۵:‏۴‏۔‏

ایک مثال پر غور کریں:‏ بائبل کوئی طبی کتاب تو نہیں ہے پھر بھی اِس میں ایسی باتیں درج ہیں جن پر عمل کرکے ہم جسمانی اور جذباتی لحاظ سے صحت‌مند رہ سکتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏مطمئن دل [‏”‏نرم‌مزاجی،‏“‏ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن]‏ جسم کی جان ہے۔‏“‏ (‏امثال ۱۴:‏۳۰‏)‏ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے:‏ ”‏جو اپنے آپ کو سب سے الگ رکھتا ہے اپنی خواہش کا طالب ہے اور ہر معقول بات سے برہم ہوتا ہے۔‏“‏ (‏امثال ۱۸:‏۱‏)‏ اِس کے علاوہ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏لینے والے کی نسبت دینے والے کو زیادہ خوشی ملتی ہے۔‏“‏—‏اعمال ۲۰:‏۳۵‏،‏ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔‏

تحقیق سے کیا پتہ چلتا ہے؟‏ اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھنا،‏ فراخ‌دلی سے کام لینا اور دوسروں کے ساتھ میل‌جول رکھنا صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔‏ اِس سلسلے میں امریکہ کے ایک طبی رسالے میں بتایا گیا ہے کہ ”‏زیادہ غصہ کرنے والے مردوں میں فالج کے دورے کا خطرہ اُن مردوں کی نسبت دُگنا ہوتا ہے جو اپنے غصے کو قابو میں رکھتے ہیں۔‏“‏ آسٹریلیا میں دس سال کی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو عمررسیدہ لوگ ”‏اپنے دوستوں کے ساتھ زیادہ میل‌جول رکھتے تھے اور اُن کے ساتھ اپنے دل کی بات کرتے تھے،‏“‏ وہ دیگر عمررسیدہ لوگوں کی نسبت زیادہ دیر زندہ رہے۔‏ سن ۲۰۰۸ء میں کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ میں تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ ”‏اپنی ذات کی بجائے دوسروں پر پیسہ خرچ کرنے سے زیادہ خوشی ملتی ہے۔‏“‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا آپ صحت اور تندرستی کے سلسلے میں کسی اَور کتاب کے اصولوں پر عمل کریں گے جو تقریباً ۲۰۰۰ سال پہلے مکمل ہوئی تھی؟‏ یا پھر بائبل اِس لحاظ سے واقعی ایک خاص کتاب ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۸ پر عبارت]‏

‏”‏مَیں بائبل سے بہت متاثر ہوں .‏ .‏ .‏ کیونکہ اِس میں طبی معاملات کے سلسلے میں بہت ہی عمدہ مشورے پائے جاتے ہیں۔‏“‏—‏ہاورڈ کیلی،‏ دی جونز ہاپکنز یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے پروفیسر