مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

رشوت‌خوری ضرور ختم ہوگی!‏

رشوت‌خوری ضرور ختم ہوگی!‏

رشوت‌خوری ضرور ختم ہوگی!‏

‏”‏[‏یہوواہ]‏ کی آس رکھ اور اُسی کی راہ پر چلتا رہ .‏ .‏ .‏۔‏ جب شریر کاٹ ڈالے جائیں گے تو تُو دیکھے گا۔‏“‏ —‏زبور ۳۷:‏۳۴‏۔‏

آج‌کل بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ رشوت‌خوری کو ختم کرنا ممکن نہیں۔‏ کیا آپ کو بھی یہی ڈر ہے۔‏ اگر ایسا ہے تو آپ کے ڈر کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔‏ پوری تاریخ میں انسانوں نے ہر طرح کی حکومت کو آزما کر دیکھ لیا ہے۔‏ لیکن کوئی بھی حکومت رشوت‌خوری اور کرپشن کا خاتمہ نہیں کر سکی۔‏ کیا کبھی ایسا وقت آئے گا جب تمام انسان دیانت‌دار ہوں گے؟‏

آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بائبل میں ایک ایسے دَور کا ذکر کِیا گیا ہے جب سب لوگ دیانت‌دار ہوں گے۔‏ اِس میں بتایا گیا ہے کہ خدا بہت جلد زمین کو رشوت‌خوری سے پاک کر دے گا۔‏ خدا یہ کام کیسے کرے گا؟‏ وہ اپنی بادشاہت یعنی ایک آسمانی حکومت کے ذریعے زمین سے ہر طرح کی بُرائی کا نام‌ونشان مٹا دے گا۔‏ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو سکھایا تھا کہ وہ اِس بادشاہت کے آنے کی دُعا مانگا کریں۔‏ بہت سے لوگ اِس دُعا کو خداوند کی دُعا یا دُعائےربانی کے نام سے جانتے ہیں۔‏ اِس میں یسوع مسیح نے کہا تھا:‏ ’‏تیری بادشاہی آئے۔‏ تیری مرضی زمین پر پوری ہو۔‏‘‏—‏متی ۶:‏۱۰‏۔‏

اِس بادشاہت کے بادشاہ یسوع مسیح ہیں۔‏ اُن کے بارے میں بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏وہ محتاج کو جب وہ فریاد کرے اور غریب کو جس کا کوئی مددگار نہیں چھڑائے گا۔‏ وہ غریب اور محتاج پر ترس کھائے گا۔‏ اور محتاجوں کی جان کو بچائے گا۔‏ وہ فدیہ دے کر اُن کی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائے گا۔‏“‏ (‏زبور ۷۲:‏۱۲-‏۱۴‏)‏ غور کریں کہ یسوع مسیح اُن لوگوں کے ہمدرد ہیں جو رشوت‌خوری اور بددیانتی کے ستائے ہوئے ہیں۔‏ وہ لوگوں کو اِس طرح کی ناانصافیوں سے چھڑانے کے لئے کارروائی ضرور کریں گے۔‏ یہ بات واقعی بڑی تسلی‌بخش ہے!‏

یہ رحم‌دل اور طاقت‌ور حکمران زمین سے رشوت‌خوری کا نام‌ونشان سدا کے لئے مٹا دے گا۔‏ وہ یہ کیسے کرے گا؟‏ وہ رشوت‌خوری کے تینوں اسباب کو ختم کر ڈالے گا۔‏

گُناہ کا اثر

ہم سب کو اپنے اندر بسے ہوئے گُناہ کے خلاف لڑنا پڑتا ہے۔‏ گُناہ ہمیں خودغرضی سے کام لینے کی طرف مائل کرتا ہے۔‏ (‏رومیوں ۷:‏۲۱-‏۲۳‏)‏ لیکن ابھی بھی ایسے لوگ ہیں جو نیکی سے زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔‏ وہ یسوع مسیح کی قربانی پر ایمان لانے سے اپنے گُناہوں کی معافی حاصل کر سکتے ہیں۔‏ * (‏۱-‏یوحنا ۱:‏۷،‏ ۹‏)‏ ایسے لوگ یسوع مسیح کی قربانی سے ایک اَور فائدہ حاصل کریں گے۔‏ اِس سلسلے میں بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔‏“‏—‏یوحنا ۳:‏۱۶‏۔‏

اپنے وفادار بندوں کی خاطر خدا ایک شاندار معجزہ کرے گا۔‏ وہ نئی دُنیا میں انسانوں کو گُناہ کے اثر سے پاک کر دے گا۔‏ آہستہ‌آہستہ انسان ہر لحاظ سے بےعیب ہو جائیں گے اور خدا کی نظر میں راست‌باز ٹھہریں گے۔‏ (‏یسعیاہ ۲۶:‏۹؛‏ ۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏)‏ پھر کوئی بھی انسان گُناہ کے اثر کی وجہ سے بددیانتی کرنے پر مائل نہیں ہوگا۔‏ خدا کی بادشاہت میں تمام وفادار لوگ رشوت‌خوری کے چنگل سے آزاد ہو جائیں گے۔‏

بدکار دُنیا کا اثر

افسوس کی بات ہے کہ بہت سے لوگ جان بوجھ کر ہیرا پھیری کرتے ہیں جس کی وجہ سے دوسروں کو نقصان پہنچتا ہے۔‏ وہ غریبوں کے حالات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں اور دوسروں کو بددیانتی کرنے پر اُکساتے ہیں۔‏ بائبل میں ایسے لوگوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ ”‏شریر اپنی راہ کو ترک کرے اور بدکردار اپنے خیالوں کو۔‏“‏ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایسے بددیانت لوگ اپنی بُری روِش سے باز آ جائیں تو خدا اُنہیں ”‏کثرت سے معاف کرے گا۔‏“‏—‏یسعیاہ ۵۵:‏۷‏۔‏

لیکن جو لوگ اپنی بُری روِش پر ڈٹے رہتے ہیں،‏ خدا اُنہیں ختم کر دے گا۔‏ خدا کی بادشاہت کے ذریعے یہ وعدہ پورا ہوگا:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ * کی آس رکھ اور اُسی کی راہ پر چلتا رہ .‏ .‏ .‏۔‏ جب شریر کاٹ ڈالے جائیں گے تو تُو دیکھے گا۔‏“‏ (‏زبور ۳۷:‏۳۴‏)‏ جب بدکار لوگ ختم ہو جائیں گے تو پھر خدا کے وفادار بندے رشوت‌خوری اور بددیانتی سے پاک معاشرے میں رہیں گے۔‏

شیطان کا اثر

سب سے بڑا بدکار شیطان ہے۔‏ خوشی کی بات ہے کہ خدا اُسے قید کر دے گا اور پھر وہ کسی کو بھی گمراہ نہیں کر پائے گا۔‏ آخرکار خدا اُسے ہمیشہ کے لئے نابود کر دے گا۔‏ یہ بدکار ہستی کبھی بھی کسی کو بددیانتی کرنے پر اُکسا نہیں پائے گی۔‏

یہ بات شاید آپ کو ایک خواب معلوم ہو کہ خدا رشوت‌خوری کے تمام اسباب کو ختم کر دے گا۔‏ شاید آپ سوچیں کہ ”‏کیا خدا واقعی ایسا کرنے کی طاقت رکھتا ہے؟‏ اور اگر رکھتا ہے تو اُس نے ابھی تک ایسا کیوں نہیں کِیا؟‏“‏ یہ دلچسپ سوال ہیں اور بائبل میں اِن کے جواب پائے جاتے ہیں۔‏ * تو پھر کیوں نہ آپ بائبل کا مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ بائبل اُس وقت کے بارے میں کیا بتاتی ہے جب ہمیشہ کے لئے رشوت‌خوری کا خاتمہ ہو جائے گا۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 8 یسوع مسیح کی قربانی کی اہمیت کے متعلق مزید جاننے کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب ۵ کو دیکھیں۔‏ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏

^ پیراگراف 12 بائبل کے مطابق خدا کا ذاتی نام یہوواہ ہے۔‏

^ پیراگراف 15 مزید معلومات کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب ۳‏،‏ ۸ اور ۱۱ کو دیکھیں۔‏