مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏واہ!‏ یہ تصویریں کتنی زبردست ہیں“‏

‏”‏واہ!‏ یہ تصویریں کتنی زبردست ہیں“‏

جب آپ کوئی نیا رسالہ کھولتے ہیں تو تصویروں کو دیکھ کر اکثر آپ کے مُنہ سے یہ بات نکلتی ہوگی،‏ ”‏واہ!‏ یہ تصویریں کتنی زبردست ہیں۔‏“‏ اِن خوب‌صورت تصویروں کو بڑی محنت سے تیار کِیا جاتا ہے اور ایک خاص مقصد سے ہماری کتابوں اور رسالوں میں چھاپا جاتا ہے۔‏ یہ تصویریں ہمیں مضمون کے اہم نکات کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دیتی ہیں اور ہمارے دل کو چھوتی ہیں۔‏ جب ہم کسی مطالعے کے مضمون کی تیاری کے دوران اِن تصویروں پر غور کرتے ہیں تو ہمیں مضمون کو اچھی طرح سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔‏ اِس کے علاوہ جب ہم اجلاسوں میں جواب دیتے وقت اِن تصویروں پر توجہ دِلاتے ہیں تو بہن‌بھائیوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔‏

مطالعے کے کسی مضمون کو پڑھتے وقت سوچیں کہ پہلی تصویر کو اِس مضمون کے لئے کیوں چنا گیا ہے؟‏ اِس میں کیا دِکھایا گیا ہے؟‏ اِس کا عنوان اور مرکزی آیت سے کیا تعلق ہے؟‏ باقی تصویروں کے بارے میں سوچیں کہ اُن کا موضوع کے ساتھ اور آپ کی زندگی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟‏

اچھی بات ہوگی کہ مینارِنگہبانی کا مطالعہ کرانے والا بھائی کلیسیا کے بہن‌بھائیوں کو ہر تصویر کے متعلق اپنے خیالات کا اِظہار کرنے کا موقع دے۔‏ وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ اِس تصویر کا موضوع کے ساتھ کیا تعلق ہے اور وہ اِس سے کیا سیکھتے ہیں۔‏ بعض اوقات تصویر کے ساتھ یہ لکھا ہوتا ہے کہ اِس کا تعلق کس پیراگراف سے ہے۔‏ باقی تصویروں کے بارے میں مطالعہ کرانے والے بھائی کو خود یہ دیکھنا چاہئے کہ کون‌سی تصویر کون‌سے پیراگراف کے ساتھ منسلک ہے۔‏ جب وہ ایسا کرتا ہے تو سب بہن‌بھائی پاک کلام کی اُن سچائیوں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے جو اِن تصویروں کے ذریعے اُجاگر کی جاتی ہیں۔‏

ایک بھائی نے کہا:‏ ”‏جیسے ایک کیک،‏ کریم کی سجاوٹ سے اَور زیادہ خوب‌صورت لگتا ہے ویسے ہی تصویروں سے ایک مضمون زیادہ دلچسپ اور دلکش لگتا ہے۔‏“‏