مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندانی عبادت—‏کیا آپ اِسے اَور دلچسپ بنا سکتے ہیں؟‏

خاندانی عبادت—‏کیا آپ اِسے اَور دلچسپ بنا سکتے ہیں؟‏

‏”‏میرے گھر والے خاندانی عبادت میں اِس قدر کھو جاتے ہیں کہ رات گئے تک بات‌چیت کرتے رہتے ہیں۔‏ اکثر مجھے ہی کہنا پڑتا ہے کہ آج کے لیے اِتنا کافی ہے۔‏“‏ یہ بات ایک والد نے کہی جس کا تعلق برازیل سے ہے۔‏ جاپان سے ہمارے ایک بھائی نے کہا کہ جب وہ خاندانی عبادت کرتے ہیں تو اُس کا دس سال کا بیٹا چاہتا ہے کہ یہ ختم ہی نہ ہو۔‏ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏ اُس بھائی نے بتایا کہ ”‏میرا بیٹا خاندانی عبادت سے بڑا لطف‌اندوز ہوتا ہے اور یوں وہ خوش رہتا ہے۔‏“‏

لیکن سبھی بچے خاندانی عبادت سے اِتنا لطف نہیں اُٹھاتے۔‏ ایسا کیوں ہے؟‏ اِس سلسلے میں ملک ٹوگو سے ایک والد نے کہا:‏ ”‏خاندانی عبادت پھیکی اور بےلطف نہیں ہونی چاہیے۔‏“‏ اگر ایسا ہے تو ہمیں اِس بات پر دھیان دینے کی ضرورت ہے کہ ہم خاندانی عبادت کیسے کراتے ہیں۔‏ بہت سے خاندانوں نے یہ دیکھا ہے کہ خاندانی عبادت اُن کے لیے بالکل ویسے ہی خوشی اور راحت کا موقع ہوتی ہے جیسے سبت کا دن یسعیاہ نبی کے لیے ”‏راحت“‏ کا دن تھا۔‏—‏یسع ۵۸:‏۱۳،‏ ۱۴‏۔‏

مسیحی گھرانوں کے سربراہ یہ جانتے ہیں کہ اگر خاندانی عبادت خوش‌گوار ماحول میں ہوگی تو تبھی اُن کے گھر والے اِس سے لطف‌اندوز ہوں گے۔‏ بھائی رالف جن کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،‏ وہ کہتے ہیں کہ اُن کی خاندانی عبادت میں بڑے سنجیدہ ماحول میں سوال‌وجواب نہیں کیے جاتے بلکہ وہ بےتکلف ہو کر آپس میں بات‌چیت کرتے ہیں۔‏ خاندانی عبادت میں گھر کے ہر فرد کی دلچسپی اور توجہ قائم رکھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔‏ ایک ماں نے کہا:‏ ”‏کبھی‌کبھار مجھ میں اِتنی طاقت نہیں ہوتی کہ مَیں اپنی خاندانی عبادت کو اُتنا دلچسپ بنا سکوں جتنا کہ مَیں چاہتی ہوں۔‏“‏ اگر آپ کو بھی اِسی طرح کے مسئلے کا سامنا ہے تو کیا آپ اِس کا حل نکال سکتے ہیں؟‏

ضروریات کے مطابق ڈھالیں اور مختلف طریقے اپنائیں

جرمنی سے دو بچوں کے باپ نے خاندانی عبادت کے حوالے سے کہا:‏ ”‏ہمیں اِسے گھر کے افراد کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔‏“‏ دو بچوں کی ماں نٹالیا کہتی ہیں:‏ ”‏میرے گھر والوں کے لیے اہم بات یہ ہے کہ ہم نئےنئے اور  الگالگ طریقوں سے خاندانی عبادت کریں۔‏“‏ بہت سے خاندان اپنی عبادت کے وقت کو مختلف حصوں میں تقسیم کر لیتے ہیں۔‏ کلےٹن جن کا تعلق برازیل سے ہے اور جو دو نوجوان بچوں کے باپ ہیں،‏ اُنہوں نے بتایا:‏ ”‏وقت کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے سے خاندانی عبادت زیادہ دلچسپ ہو جاتی ہے اور سب افراد کو اِس میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔‏“‏ اگر بچوں کی عمروں میں زیادہ فرق ہے تو عبادت کے وقت کو تقسیم کرنے سے والدین ہر بچے کی ضرورت پر توجہ دے سکیں گے۔‏ وہ اُن کی ضروریات کے مطابق مواد کا اِنتخاب کر سکیں گے اور یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ وہ اِس مواد کو کیسے اِستعمال کریں گے۔‏

بعض خاندان اپنی عبادت کو دلچسپ بنانے کے لیے کونسے طریقے اِستعمال کرتے ہیں؟‏ کچھ خاندان اپنی عبادت کے شروع میں یہوواہ کے حضور گیت گاتے ہیں۔‏ ملک میکسیکو سے بھائی کاوان کہتے ہیں:‏ ”‏گیت گانے سے ماحول بڑا خوش‌گوار ہو جاتا ہے اور ہمارا پورا دھیان اُس موضوع پر لگ جاتا ہے جس پر ہم بات کرنا چاہتے ہیں۔‏“‏ اِس بھائی کے گھر والے ایسے گیتوں کا اِنتخاب کرتے ہیں جو اُس موضوع سے تعلق رکھتے ہیں۔‏

سری‌لنکا

بہت سے خاندان اپنی عبادت کے دوران بائبل کو پڑھتے ہیں۔‏ اِس پڑھائی کو دلچسپ بنانے کے لیے مختلف افراد بائبل کے کرداروں کے مکالمے پڑھتے ہیں۔‏ ملک جاپان سے دو بیٹوں کے باپ نے کہا:‏ ”‏شروع شروع میں تو مجھے اِس طرح سے پڑھنا بہت عجیب لگا۔‏“‏ لیکن اِس بھائی کے بیٹوں کو یہ بات بہت اچھی لگتی تھی کہ اُن کے ماں‌باپ اُن کے ساتھ مل کر بائبل کو پڑھتے ہیں۔‏ کچھ خاندان اپنی عبادت میں بائبل کی مختلف کہانیوں پر مبنی ڈرامے کرتے ہیں۔‏ روجر جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے اور جو دو بچوں کے باپ ہیں،‏ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏بچوں کو بائبل کی کہانیوں میں اکثر ایسی‌ایسی باتیں نظر آ جاتی ہیں جن پر ہمارا دھیان نہیں جاتا۔‏“‏

جنوبی افریقہ

اپنی خاندانی عبادت کو دلچسپ بنانے کے لیے آپ اِس کے دوران نوح کی کشتی،‏ سلیمان کی ہیکل یا ایسا ہی کوئی اَور ماڈل تیار کرنے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔‏ اِس کے لیے تحقیق کرنے سے آپ کو بڑا مزہ آئے گا۔‏ ایشیا میں ایک پانچ سالہ لڑکی،‏ اُس کے ماں‌باپ اور اُس کی دادی نے مل کر ایک گیم بنائی جو پولُس رسول کے سفروں کے بارے میں تھی۔‏ کچھ خاندانوں نے خروج کی کتاب میں درج واقعات کے بارے میں گیم بنائی ہے۔‏ ٹوگو کے رہنے والے ۱۹ سالہ ڈونلڈ کہتے ہیں کہ نئےنئے اور الگالگ طریقے اپنانے سے ”‏نہ صرف ہماری خاندانی عبادت پُرلطف اور خوش‌گوار ہو گئی ہے بلکہ ہمارے گھر کا ماحول بھی۔‏“‏ کیا آپ کوئی ایسا ماڈل یا گیم وغیرہ بنا سکتے ہیں جس سے آپ کی خاندانی عبادت اَور زیادہ دلچسپ بن جائے؟‏

امریکہ

تیاری کرنا بےحد ضروری ہے

ہم نے دیکھا ہے کہ خاندانی عبادت کے لیے مختلف طریقے اپنانے سے اور اِسے گھرانے کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے سے یہ بہت دلچسپ ہو جاتی ہے۔‏ لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ گھر کے سب افراد اِس سے کچھ نہ کچھ سیکھیں تو سب کو اچھی طرح تیاری کرنی چاہیے۔‏ بعض اوقات بچے خاندانی عبادت میں بیٹھے بیٹھے تھک جاتے ہیں۔‏ اِس لیے گھرانے کے سربراہوں کو اُس مواد کا پہلے سے اِنتخاب کرنا چاہیے جسے وہ عبادت میں اِستعمال کریں گے۔‏ اور اُنہیں اِس کی تیاری کرنے کے لیے وقت بھی نکالنا چاہیے۔‏ ایک باپ نے کہا:‏ ”‏جب مَیں مواد کی اچھی طرح تیاری کرتا ہوں تو خاندانی عبادت سے سب لطف‌اندوز ہوتے ہیں۔‏“‏ جرمنی میں رہنے والا ایک باپ اپنے خاندان کو پہلے سے بتا دیتا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں وہ خاندانی عبادت میں کیاکیا کریں گے۔‏ ملک بینن میں چھ بچوں کا باپ بھی ایسا ہی کرتا ہے۔‏ جب وہ خاندانی عبادت میں ہماری کوئی ڈی‌وی‌ڈی دیکھنے کا پروگرام بناتا ہے تو وہ بچوں کو پہلے سے ہی سوالوں کی فہرست دے دیتا ہے جن پر وہ ڈی‌وی‌ڈی دیکھنے کے بعد بات کریں گے۔‏ واقعی اچھی طرح تیاری کرنے سے خاندانی عبادت سے سب کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔‏

اگر گھر کے افراد کو پہلے سے پتہ ہو کہ وہ خاندانی عبادت میں کیا کریں گے تو وہ ہفتے کے دوران آپس میں اِس کے بارے میں بات‌چیت کر سکتے ہیں۔‏ یوں خاندانی عبادت کے لیے اُن کا شوق بڑھے گا۔‏ اور اگر ہر فرد کو خاندانی عبادت میں کوئی نہ کوئی حصہ دیا جاتا ہے تو وہ عبادت میں ذاتی طور پر دلچسپی لے گا۔‏

خاندانی عبادت باقاعدگی سے کریں

بہت سے خاندانوں کو باقاعدگی سے خاندانی عبادت کرنا مشکل لگتا ہے۔‏

بہت سے والدوں کو اپنے گھرانے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دیر تک کام کرنا پڑتا ہے۔‏ مثال کے طور پر میکسیکو میں ہمارا ایک بھائی صبح چھ بجے کام پر جاتا ہے اور رات آٹھ بجے واپس آتا ہے۔‏ بعض سربراہوں کو کبھی‌کبھار کسی خاص اِجلاس یا اِجتماع کی وجہ سے خاندانی عبادت کا دن بدلنا پڑ سکتا ہے۔‏

پھر بھی ہمارا یہ عزم ہونا چاہیے کہ ہم باقاعدگی سے خاندانی عبادت کریں گے۔‏ اِس سلسلے میں ٹوگو کی رہنے والی ۱۱ سالہ لوئس کہتی ہیں:‏ ”‏ہم اپنی خاندانی عبادت کبھی نہیں چھوڑتے۔‏ بعض اوقات جب خاندانی عبادت والے دن اچانک کوئی کام پڑ جاتا ہے تو ہم اپنی عبادت ذرا دیر سے شروع کر لیتے ہیں۔‏“‏ اِس سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ بعض گھرانے اپنی خاندانی عبادت ہفتے کے شروع میں کیوں کرتے ہیں۔‏ وجہ یہ ہے کہ اگر اچانک اُنہیں کوئی کام آن پڑے تو وہ اپنی عبادت ہفتے کے کسی اَور دن پر کر سکیں۔‏

خاندانی عبادت دراصل یہوواہ خدا کی بندگی کا ہی ایک پہلو ہے۔‏ اِس لیے ضروری ہے کہ آپ کے خاندان کے سب افراد ہر ہفتے یہوواہ کے حضور ”‏اپنے لبوں سے قربانیاں گذرانیں۔‏“‏ (‏ہوس ۱۴:‏۲‏)‏ اپنی پوری کوشش کریں کہ خاندانی عبادت آپ کے گھرانے کے ہر فرد کے لیے خوشی کا موقع ہو کیونکہ ’‏یہوواہ کی شادمانی آپ کی پناہگاہ ہے۔‏‘‏—‏نحم ۸:‏۹،‏ ۱۰‏۔‏