مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

دُنیا کا اصل حاکم کون ہے؟‏

اگر خدا دُنیا کا حاکم ہوتا تو کیا دُنیا میں اِتنی مصیبتیں ہوتیں؟‏

بہت سے لوگ مانتے ہیں کہ خدا اِس دُنیا کا حاکم ہے۔‏ لیکن اگر یہ بات سچ ہوتی تو کیا دُنیا میں اِتنی مصیبتیں ہوتیں؟‏ (‏استثنا 32:‏4،‏ 5‏)‏ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ دُنیا ایک بُری ہستی کے قبضے میں ہے۔‏‏—‏1-‏یوحنا 5:‏19 کو پڑھیں۔‏

لیکن اِس بُری ہستی نے دُنیا پر قبضہ کیسے کر لیا؟‏ اِنسانی تاریخ کے آغاز میں ایک فرشتے نے خدا کے خلاف بغاوت کی اور پہلے اِنسانی جوڑے کو بھی ایسا کرنے پر اُکسایا۔‏ (‏پیدایش 3:‏1-‏6‏)‏ اُس جوڑے نے اِس باغی فرشتے یعنی شیطان کی بات مان لی اور یوں اُسے اپنا حاکم بنا لیا۔‏ دراصل صرف خدا ہی حکمرانی کرنے کا حق رکھتا ہے۔‏ لیکن وہ چاہتا ہے کہ لوگ اُس کی حکمرانی اِس لیے قبول کریں کیونکہ وہ اُس سے محبت کرتے ہیں۔‏ (‏استثنا 6:‏6؛‏ 30:‏16،‏ 19‏)‏ مگر افسوس کی بات ہے کہ زیادہ‌تر لوگ شیطان کے بہکاوے میں آ کر پہلے اِنسانی جوڑے کی طرح خدا کی حکمرانی کو قبول نہیں کرتے۔‏‏—‏مکاشفہ 12:‏9 کو پڑھیں۔‏

اِنسانوں کی مصیبتوں کو کون ختم کرے گا؟‏

کیا خدا شیطان کو ہمیشہ حکمرانی کرنے دے گا؟‏ بالکل نہیں۔‏ خدا،‏ یسوع مسیح کے ذریعے شیطان کا نام‌ونشان مٹا دے گا۔‏‏—‏رومیوں 16‏:‏20کو پڑھیں۔‏

یسوع مسیح،‏ شیطان کے تمام بُرے کاموں کو ختم کر دیں گے۔‏ (‏1-‏یوحنا 3:‏8‏)‏ پھر خدا اِنسانوں پر حکمرانی کرے گا اور اُنہیں ویسی زندگی دے گا جیسی وہ شروع سے اُن کے لیے چاہتا تھا یعنی خوشیوں اور اِطمینان سے بھری زندگی۔‏‏—‏مکاشفہ 21:‏3-‏5 کو پڑھیں۔‏