مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

بِلاشُبہ آپ نے مینارِنگہبانی کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔‏ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟‏

کیا مسیحیوں کے لیے اپنے مُردوں کی لاشیں جلانا جائز ہے؟‏

یہ ہر مسیحی اور اُس کے خاندان کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ اپنے عزیز کی لاش کے ساتھ کیا کریں گے۔‏ اگرچہ بائبل میں اِس حوالے سے کوئی واضح ہدایات نہیں دی گئیں لیکن غور کریں کہ بادشاہ ساؤل اور اُن کے بیٹے یونتن کی لاشوں کو جلانے کے بعد اُنہیں دفنایا گیا تھا۔‏ (‏1-‏سمو 31:‏2،‏ 8-‏13‏)‏—‏15/‏6 ص.‏ 7‏۔‏

ہم یہ یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ خدا اِنسانوں پر مصیبتیں نہیں لاتا؟‏

خدا اپنی سب راہوں میں صادق ہے۔‏ وہ اِنصاف‌پسند،‏ وفادار اور بدی سے پاک ہے۔‏ وہ شفیق اور رحیم بھی ہے۔‏ (‏است 32:‏4؛‏ زبور 145:‏17؛‏ یعقو 5:‏11‏)‏—‏1/‏10 ص.‏ 4‏۔‏

جب کوئی بہن یا بھائی ایسے علاقے میں جا کر خدمت کرتا ہے جہاں مبشروں کی زیادہ ضرورت ہے تو اُسے کن مسئلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟‏

اُسے اِن تین مسئلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:‏ (‏1)‏ طرزِزندگی میں تبدیلی،‏ (‏2)‏ گھر والوں کی جُدائی اور (‏3)‏ دوست بنانے میں مشکل۔‏ جو بہن بھائی اِن مسئلوں سے نپٹے،‏ اُنہیں بہت سی برکتیں ملیں۔‏—‏15/‏7 ص.‏ 4،‏ 5‏۔‏

یوسف کے بھائی اُن سے نفرت کیوں کرنے لگے؟‏

اِس کی ایک وجہ یہ تھی کہ یعقوب،‏ یوسف سے زیادہ پیار کرتے تھے اور اِس لیے اُنہوں نے یوسف کو ایک شان‌دار چوغہ دیا تھا۔‏ یوسف کے بھائی اُن سے اِتنا حسد کرنے لگے کہ اُنہوں نے یوسف کو غلام کے طور پر بیچ دیا۔‏—‏1/‏10 ص.‏ 10-‏12‏۔‏

نئے پرچے اِتنے مؤثر کیوں ہیں اور اِنہیں پیش کرنا آسان کیوں ہے؟‏

اِن نئے پرچوں کا ڈیزائن ایک جیسا ہے۔‏ ہر پرچے پر ایک سوال پوچھا گیا ہے اور ایک ایسی آیت دی گئی ہے جو ہمیں صاحبِ‌خانہ کو پڑھ کر سنانی ہے۔‏ صاحبِ‌خانہ چاہے کوئی بھی جواب دے،‏ ہم اگلے صفحے پر جا کر اُسے ”‏پاک کلام کا جواب“‏ دِکھا سکتے ہیں۔‏ اور دوبارہ ملاقات کرنے کے لیے اُس کی توجہ پرچے کے آخری صفحے پر دیے گئے سوال پر دِلا سکتے ہیں۔‏—‏15/‏8 ص.‏ 12-‏14‏۔‏

مسیحی والدین خود کو اچھے چرواہے کیسے ثابت کر سکتے ہیں؟‏

بچوں کے احساسات جاننے کے لیے اُن کی بات کو سننا بہت ضروری ہے۔‏ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی روحانی ضروریات پوری کریں اور پیار سے اُن کی رہنمائی کرنے کی کوشش کریں،‏ خاص طور پر اُس وقت جب اُن کے دل میں سچائی کے بارے میں شک پیدا ہوتا ہے۔‏—‏15/‏9 ص.‏ 18-‏21‏۔‏

کس عہد کے ذریعے یہ ممکن ہوا کہ اَور لوگ بھی یسوع مسیح کے ساتھ حکمرانی کریں؟‏

اپنے رسولوں کے ساتھ آخری فسح مناتے وقت یسوع مسیح نے اپنے وفادار شاگردوں سے ایک عہد باندھا جسے بادشاہت کا عہد کہا گیا ہے۔‏ (‏لو 22:‏28-‏30‏)‏ اِس عہد سے یسوع مسیح کے شاگردوں کو یہ ضمانت ملی کہ وہ یسوع مسیح کے ساتھ حکومت کریں گے۔‏—‏15/‏10 ص.‏ 16،‏ 17‏۔‏

اعمال 15:‏14 میں یعقوب نے جن لوگوں کو ’‏خدا کے نام کی اُمت‘‏ کہا،‏ وہ کون تھے؟‏

یہ یہودی اور یہودی مذہب اپنانے والے ایسے لوگ تھے جنہیں خدا نے اپنی چنی ہوئی قوم بنایا تاکہ وہ ”‏اُس کی خوبیاں ظاہر“‏ کریں۔‏ (‏1-‏پطر 2:‏9،‏ 10‏)‏—‏15/‏11 ص.‏ 24،‏ 25‏۔‏