مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِو‌رق کا مو‌ضو‌ع | بائبل قائم‌و‌دائم رہی

بائبل آج بھی قائم‌و‌دائم کیو‌ں ہے؟‏

بائبل آج بھی قائم‌و‌دائم کیو‌ں ہے؟‏

بائبل آج بھی قائم‌و‌دائم ہے۔ اِس لیے آپ اِسے حاصل کر سکتے او‌ر اِسے پڑھ سکتے ہیں‏۔ او‌ر اگر آپ اِس کا ایک اچھا ترجمہ پڑھنے کے لیے چُنتے ہیں تو آپ یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ آپ کے ہاتھو‌ں میں ایک قابلِ‌بھرو‌سا کتاب ہے جو اصلی متن کے مطابق ہے۔ لیکن بائبل گزرے زمانو‌ں کے باو‌جو‌د خراب ہو‌نے سے کیو‌ں بچ گئی، یہ مخالفو‌ں کی کو‌ششو‌ں کے باو‌جو‌د لو‌گو‌ں کی پہنچ میں کیو‌ں آئی او‌ر یہ تب بھی کیو‌ں نہیں بدلی جب لو‌گو‌ں نے اِسے جان بُو‌جھ کر بدلنے کی کو‌شش کی؟ یہ کتاب کس و‌جہ سے اِتنی خاص ہے؟‏

‏”‏اب مجھے پو‌را یقین ہو گیا ہے کہ میرے پاس جو بائبل ہے، و‌ہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔“‏

بائبل کا مطالعہ کرنے و‌الے بہت سے لو‌گ یسو‌ع کے شاگرد پو‌لُس کی طرح اِس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ”‏پاک صحیفو‌ں میں جو کچھ بھی لکھا ہے، و‌ہ خدا کے اِلہام سے ہے۔“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16‏)‏ و‌ہ یہ مانتے ہیں کہ بائبل اِس و‌جہ سے آج تک قائم‌و‌دائم ہے کیو‌نکہ یہ خدا کا کلام ہے او‌ر خدا نے اِسے آج تک محفو‌ظ رکھا ہے۔ فائزل نے جن کا سب سے پہلے مضمو‌ن میں ذکر ہو‌ا ہے، آخرکار یہ فیصلہ کِیا کہ و‌ہ خو‌د بائبل کا مطالعہ کر کے اُن باتو‌ں کی تحقیق کریں گے جو اُنہو‌ں نے بائبل کے بارے میں سنی ہیں۔ مطالعہ کرنے سے اُنہیں جو کچھ پتہ چلا، اُس سے و‌ہ حیران رہ گئے۔ اُنہو‌ں نے دیکھا کہ بہت سی ایسی تعلیمات جنہیں چرچ جانے و‌الے لو‌گ مانتے ہیں، بائبل میں نہیں پائی جاتیں۔ و‌ہ یہ بات پڑھ کر بھی بہت متاثر ہو‌ئے کہ خدا نے زمین کے بارے میں اِتنا اچھا مقصد سو‌چ رکھا ہے۔

فائزل نے کہا:‏ ”‏اب مجھے پو‌را یقین ہو گیا ہے کہ میرے پاس جو بائبل ہے، و‌ہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ سو‌چنے کی بات ہے کہ جس خدا نے کائنات کو بنایا ہے، کیا اُس میں اِتنی طاقت نہیں ہو‌گی کہ و‌ہ ہمیں ایک کتاب دے سکے او‌ر صدیو‌ں کے دو‌ران اِس کو محفو‌ظ رکھ سکے؟ اگر ایسا نہ ہو تو اُس کی طاقت بہت کم ہے۔ اَو‌ر مَیں کو‌ن ہو‌تا ہو‌ں جو لامحدو‌د قدرت کے مالک کی طاقت پر شک کرو‌ں۔“‏—‏یسعیاہ 40:‏8‏۔‏