مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خدا اور پڑوسی کے لیے محبت کیسے پیدا کی جا سکتی ہے؟‏

خدا اور پڑوسی کے لیے محبت کیسے پیدا کی جا سکتی ہے؟‏

اگرچہ مسیحی موسیٰ کی شریعت کے پابند نہیں ہیں لیکن اِس شریعت کے دو سب سے بڑے حکموں سے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ خدا ہم سے کس بات کی توقع کرتا ہے۔‏ یہ حکم کون سے ہیں؟‏ خدا سے محبت کرنا اور پڑوسی سے محبت کرنا۔‏ (‏متی 22:‏37-‏39‏)‏ ہمارے اندر یہ محبت فطری طور پر نہیں ہوتی بلکہ ہمیں اِسے پیدا کرنا پڑتا ہے۔‏ لیکن ہم اپنے اندر یہ محبت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏ اِس کا ایک اہم طریقہ یہ ہے کہ ہم ہر روز بائبل کو پڑھیں۔‏ بائبل میں خدا کی ذات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔‏ جب ہم اِن پہلوؤں پر غور کرتے ہیں تو ہم ”‏[‏یہوواہ]‏ کی دلکشی“‏ کو دیکھتے ہیں۔‏ (‏زبور 27:‏4‏،‏ کیتھولک ترجمہ‏)‏ یوں ہمارے دل میں یہوواہ خدا کے لیے محبت بڑھنے لگتی ہے اور ہم اُس کی سوچ اپنانے لگتے ہیں۔‏ اِس سے ہمیں خدا کے حکموں کو ماننے کی ترغیب ملتی ہے اور اِن حکموں میں دوسروں سے بےلوث محبت کرنا بھی شامل ہے۔‏ (‎یوح 13:‏34،‏ 35؛‏ 1-‏یوح 5:‏3‏)‏ آئیں،‏ تین مشوروں پر غور کریں جن پر عمل کر کے ہم بائبل کو پڑھنے سے زیادہ لطف اُٹھا سکتے ہیں۔‏

  • اپنی تصور کرنے کی صلاحیت کو اِستعمال کریں۔‏ بائبل میں درج واقعات کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ وہاں موجود ہیں۔‏ اب مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں،‏ آوازوں کو سنیں،‏ خوشبوؤں کو سُونگھیں اور یہوواہ کے بندوں کے احساسات کو محسوس کریں۔‏

  • فرق فرق طریقے اِستعمال کریں۔‏ کچھ طریقے یہ ہیں:‏ بائبل کو اُونچی آواز میں پڑھیں۔‏ ابواب کو ترتیب سے پڑھنے کی بجائے بائبل کے کسی کردار یا کسی موضوع کے بارے میں پڑھیں۔‏ مثال کے طور پر یسوع مسیح کے بارے میں پڑھنے کے لیے ‏”‏تحقیق کے لیے گائیڈ“‏ کے حصہ 4 اور 16 کو اِستعمال کریں۔‏ اُس پورے باب کو پڑھیں جس سے روز کی آیت لی گئی ہے۔‏ بائبل کی کتابوں کو اُس ترتیب کے حساب سے پڑھیں جس ترتیب سے اِنہیں لکھا گیا تھا۔‏

  • سمجھ کر پڑھیں۔‏ بائبل کو جلدی جلدی ختم کرنے کے لیے زیادہ زیادہ باب پڑھنے سے بہتر ہے کہ ہر روز اِس کا ایک باب سمجھ کر پڑھا جائے اور اِس پر سوچ بچار کی جائے۔‏ واقعات کے پس‌منظر پر غور کریں۔‏ تفصیلات کے بارے میں سوچیں۔‏ نقشوں کا اِستعمال کریں۔‏ کم سے کم کسی ایک ایسی بات پر تحقیق کریں جو آپ کو سمجھ نہیں آئی۔‏ اگر ممکن ہو تو اُتنا ہی وقت سوچ بچار کرنے میں بھی صرف کریں جتنا آپ نے بائبل کو پڑھنے میں صرف کِیا ہے۔‏