مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ پر بھروسا رکھیں​—‏⁠جب آپ کو ڈرایا دھمکایا یا تنگ کِیا جاتا ہے

یہوواہ پر بھروسا رکھیں​—‏⁠جب آپ کو ڈرایا دھمکایا یا تنگ کِیا جاتا ہے

جب سکول میں ہمیں کوئی ڈراتا دھمکاتا یا تنگ کرتا ہے تو اِس کا ہماری صحت اور جذبات پر بہت بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔ شاید وہ اِس لیے ایسا کرے کیونکہ ہم یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اُس کی ایسی حرکتوں کی وجہ سے ہم ڈر جائیں اور یہوواہ کی عبادت کرنا چھوڑ دیں۔ آپ خود کو ایسے لوگوں سے کیسے بچا سکتے ہیں؟‏

یہوواہ کے بہت سے بندوں نے اُس پر بھروسا رکھنے کی وجہ سے کامیابی سے ایسے لوگوں کا مقابلہ کِیا ہے۔ (‏زبور 18:‏17‏)‏ مثال کے طور پر آستر نے بادشاہ کو بڑی دلیری سے ہامان کے بُرے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ (‏آستر 7:‏1-‏6‏)‏ لیکن بادشاہ سے بات کرنے سے پہلے اُنہوں نے روزہ رکھا اور اِس طرح ثابت کِیا کہ اُنہیں یہوواہ پر بھروسا ہے۔ (‏آستر 4:‏14-‏16‏)‏ آستر نے اپنی قوم کے لیے جو کچھ کِیا، اُس میں یہوواہ نے اُن کا ساتھ دیا اور اُنہیں اور اپنے باقی بندوں کو بچا لیا۔‏

بچو!‏ اگر آپ کو بھی کوئی ڈراتا دھمکاتا یا تنگ کرتا ہے تو یہوواہ سے مدد مانگیں اور اپنے مسئلے کے بارے میں کسی بڑے کو بتائیں جیسے کہ اپنی امی یا ابو کو۔ آپ پورا یقین رکھ سکتے ہیں کہ جس طرح سے یہوواہ نے آستر کی مدد کی، وہ آپ کی بھی مدد کرے گا۔ ایسے لوگوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ اَور کیا کر سکتے ہیں؟‏

ویڈیو ‏”‏نوجوانی میں میری زندگی—‏مَیں بدمعاش بچوں سے کیسے نمٹ سکتا ہوں؟‏‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • نوجوان چارلی اور فیرن کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

  • والدین چارلی اور فیرن کے تبصروں سے اپنے بچوں کی مدد کے حوالے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏