مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں

غلط معلومات سے خبردار رہیں

غلط معلومات سے خبردار رہیں

الیفز عمر میں بڑے اور کافی سمجھ‌دار تھے اِس لیے ایسا لگ سکتا تھا کہ وہ جو بھی کہیں گے، وہ بالکل ٹھیک ہوگا۔ (‏ایو 4:‏1‏؛ آئی‌ٹی‏-‏1 ص.‏ 713 پ.‏ 11‏)‏

الیفز پر بُرے فرشتے کا اثر تھا اِس لیے اُنہوں نے ایوب سے بڑی سخت باتیں کہیں۔ (‏ایو 4:‏14-‏16‏؛ م05 15‏/‏9 ص.‏ 26 پ.‏ 2‏)‏

الیفز نے جو باتیں کہیں، اُن میں سے کچھ سچ تو تھیں لیکن اُنہوں نے اِنہیں غلط طرح سے لاگو کِیا۔ (‏ایو 4:‏19‏؛ م10 1/‏2 ص.‏ 11 پ.‏ 5-‏6‏)‏

آج بھی شیطان کی دُنیا ایسی غلط معلومات پھیلا رہی ہے جو بہت نقصان‌دہ ہے۔‏

خود سے پوچھیں:‏ ”‏جب مجھے کوئی معلومات ملتی ہے تو کیا مَیں یہ جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ یہ معلومات درست ہے یا نہیں؟“‏‏—‏ایم‌آرٹی نمبر 32 پ.‏ 13-‏17‏۔‏