مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

والدین!‏ یہوواہ کی باتوں پر عمل کرنے اور سمجھ‌دار بننے میں اپنے بچوں کی مدد کریں

والدین!‏ یہوواہ کی باتوں پر عمل کرنے اور سمجھ‌دار بننے میں اپنے بچوں کی مدد کریں

ایک طریقہ جس سے والدین یہوواہ کی باتوں پر عمل کرنے اور سمجھ‌دار بننے میں اپنے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں، وہ یہ ہے کہ وہ اُنہیں عبادتوں میں لے کر جائیں۔ بچے عبادتوں میں جو کچھ دیکھتے، سنتے اور اپنے جوابوں میں کہتے ہیں، اُس سے وہ یہوواہ کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکتے اور اُس کے دوست بن سکتے ہیں۔ (‏اِست 31:‏12، 13‏)‏ اگر آپ کے بچے ہیں تو آپ عبادتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے میں اُن کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • عبادت میں شامل ہونے کے لیے عبادت‌گاہ میں آنے کی پوری کوشش کریں۔ —‏زبور 22:‏22‏۔‏

  • عبادت‌گاہ میں آ کر عبادت سے پہلے یا عبادت کے بعد بہن بھائیوں کے ساتھ بات‌چیت کرنے کے لیے وقت ضرور نکالیں۔—‏عبر 10:‏25‏۔‏

  • اِس بات کا خیال رکھیں کہ گھر کے ہر فرد کے پاس عبادت کے دوران اِستعمال ہونے والی کتاب یا رسالہ موجود ہو پھر چاہے چھپی ہوئی شکل میں ہوں یا پھر فون یا ٹیبلٹ میں۔‏

  • اپنے لفظوں میں جواب تیار کرنے میں اپنے بچے کی مدد کریں۔—‏متی 21:‏15، 16‏۔‏

  • عبادتوں اور اِن میں دی جانی والی تعلیم کے بارے میں اچھی باتیں کریں۔‏

  • اچھے کاموں میں حصہ لینے میں اپنے بچوں کی مدد کریں جیسے کہ عبادت‌گاہ کی صفائی کرنا اور کلیسیا کے بوڑھے بہن بھائیوں سے بات‌چیت کرنا۔‏

اپنے بچوں کو یہوواہ کے قریب لانے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور کبھی کبھار تو یہ بہت مشکل بھی لگ سکتا ہے۔ لیکن بھروسا رکھیں کہ یہوواہ آپ کی مدد ضرور کرے گا۔—‏یسع 40:‏29‏۔‏

ویڈیو ‏”‏والدین!‏ یہوواہ اور اُس کی طاقت پر بھروسا رکھیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • تھکاوٹ کا زیک اور لیاہ پر کیا اثر ہوا؟‏

  • والدین کو ہمت اور طاقت کے لیے یہوواہ سے مدد کیوں مانگنی چاہیے؟‏

  • زیک اور لیاہ نے کن طریقوں سے مدد کے لیے یہوواہ پر بھروسا کِیا؟‏