مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہمیں ایک بہتر دُنیا کی ضرورت ہے!‏

ہمیں ایک بہتر دُنیا کی ضرورت ہے!‏

اقوامِ‌متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرش نے کہا:‏ ”‏ہم ایک ایسی دُنیا میں رہ رہے ہیں جہاں مشکلیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں۔“‏ یقیناً آپ بھی اِس بات سے ضرور اِتفاق کریں گے۔‏

آج ہمیں ہر طرف پریشان کر دینے والی خبریں ہی سننے کو ملتی ہیں جیسے کہ اِن باتوں کے بارے میں خبریں:‏

  • بیماریاں اور عالمی وبائیں

  • قدرتی آفتیں

  • غریبی اور بھوک

  • آلودگی اور پوری دُنیا میں درجۂ‌حرارت بڑھنا

  • جُرم، تشدد اور کرپشن

  • جنگیں

بے‌شک ہمیں ایک ایسی دُنیا کی ضرورت ہے جہاں .‏ .‏ .‏

  • سب لوگوں کی صحت اچھی ہو

  • ہر ایک کو تحفظ ملے

  • خوراک کی کمی نہ ہو

  • صاف ستھرا ماحول ہو

  • سب کو اِنصاف ملے

  • سب ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت سے رہیں

لیکن جب ہم ایک بہتر دُنیا کی بات کرتے ہیں تو اصل میں ہمارا کیا مطلب ہوتا ہے؟‏

جس دُنیا میں ہم ابھی رہ رہے ہیں، اِس کے ساتھ کیا ہوگا؟‏

ہم ایک بہتر دُنیا میں رہنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کے اِس شمارے میں پاک کلام سے اِن سوالوں اور اِن سے جُڑے کچھ اَور سوالوں کے جواب دیے جائیں گے۔ اِن جوابوں کو جان کر آپ کو بہت تسلی ملے گی۔‏