مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ویب سائٹ کو اِستعمال کر‌نے کے حوالے سے مشورہ

ویب سائٹ کو اِستعمال کر‌نے کے حوالے سے مشورہ

صفحۂ‌اوّل پر شائع کیے جانے والے مضامین کو تلاش کر‌نا

ہمارے بہت سے بہن بھائی ہماری ویب‌سائٹ کے صفحۂ‌اوّل پر نظر آنے والے مضامین کو مُنادی کے دوران اِستعمال کر‌تے ہیں۔ اِن کا لنک بھیجنا کافی آسان ہے اور اِن میں اکثر یہ بتایا جاتا ہے کہ دُنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، اُس سے بائبل کی پیش‌گوئیاں کیسے پوری ہو رہی ہیں۔ ایک بھائی نے اپنے خط میں صفحۂ‌اوّل پر نظر آنے والے مضامین کے بارے میں کہا:‏ ”‏جس طریقے سے ہم اب مُنادی کر رہے ہیں، اُس کے لیے یہ مضامین بڑے فائدہ‌مند ہیں۔“‏

لیکن صفحۂ‌اوّل پر اکثر نئے نئے مضامین آتے رہتے ہیں۔ تو پھر آپ اُن مضامین کو کیسے تلاش کر سکتے ہیں جو صفحۂ‌اوّل سے ہٹ جاتے ہیں؟ jw.org یا جے ڈبلیو لائبریری پر حصہ ”‏لائبریری“‏ میں ”‏سلسلہ وار مضامین“‏ پر جائیں اور پھر ”‏مزید موضوعات“‏ چُنیں۔ اِس حصے میں بہت سے مضامین ایسے ہیں جو پہلے صفحۂ‌اوّل پر نظر آ رہے تھے۔‏