مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

آپ ذاتی طور پر بائبل کا مطالعہ اور خاندانی عبادت کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

آپ ذاتی طور پر بائبل کا مطالعہ اور خاندانی عبادت کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

ہم نہ صرف اِجلاسوں اور اِجتماعوں میں یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں بلکہ ذاتی طور پر اور خاندان کے ساتھ مل کر بھی ایسا کرتے ہیں۔ ذرا اِن مشوروں پر غور کر کے دیکھیں کہ آپ ذاتی طور پر اور خاندان کے ساتھ مل کر یہوواہ کی عبادت کیسے کر سکتے ہیں:‏

  • آپ مل کر اِجلاسوں کی تیاری کر سکتے ہیں، گیت گانے کی پریکٹس کر سکتے ہیں اور جواب تیار کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔‏

  • آپ بائبل سے کوئی واقعہ پڑھ سکتے ہیں اور پھر اُس واقعے کی تصویر بنا سکتے ہیں یا وہ باتیں لکھ سکتے ہیں جو آپ نے اُس واقعے سے سیکھی ہیں۔‏

  • آپ بائبل میں لکھی ہوئی دُعائیں پڑھ سکتے ہیں اور اِس بارے میں سوچ سکتے ہیں کہ آپ اپنی دُعاؤں کو بہتر کیسے بنا سکتے ہیں۔‏

  • آپ ہماری تنظیم کی کوئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اور پھر دوسروں سے اِس کے بارے میں بات کر سکتے ہیں یا لکھ سکتے ہیں کہ آپ کو اِس ویڈیو میں سے کون سی بات اچھی لگی۔‏

  • آپ مُنادی کرنے کی تیاری کر سکتے ہیں اور پھر اِس کی پریکٹس کر سکتے ہیں۔‏

  • آپ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر سوچ بچار کر سکتے ہیں یا اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ ہم اِس سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں۔‏ a

a ‏”‏مینارِنگہبانی،“‏ مارچ 2023ء میں مضمون ”‏یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں سے اُس کے بارے میں اَور جانیں‏“‏ کو دیکھیں۔‏