مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

ایسی سنہری باتیں تلاش کریں جن پر آپ عمل کر سکیں

ایسی سنہری باتیں تلاش کریں جن پر آپ عمل کر سکیں

جب ہم بائبل پڑھتے ہیں تو ہم تحقیق کرنے سے کچھ سنہری باتیں تلاش کر سکتے ہیں۔ لیکن ہم اِن سے اَور زیادہ فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

بائبل میں لکھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر دھیان دیں۔‏ مثال کے طور پر یہ دیکھیں:‏ یہ واقعہ کس نے لکھا ہے؟ کس کے لیے لکھا ہے؟ کب لکھا ہے؟ اُس وقت حالات کیسے تھے؟ اِس واقعے سے پہلے کیا ہوا تھا؟ اور اِس واقعے کے بعد کیا ہوا؟‏

سوچیں کہ آپ اِس واقعے سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔‏ اِس کے لیے اِن سوالوں پر تحقیق کریں:‏ اِس واقعے میں شامل لوگ کیسا محسوس کر رہے تھے؟ اُنہوں نے کون سی خوبیاں یا خامیاں دِکھائیں؟ مجھے اُن جیسی خوبیاں کیوں دِکھانی چاہئیں یا اُن جیسی خامیوں سے کیوں بچنا چاہیے؟‏

آپ جو باتیں سیکھتے ہیں، اُن پر مُنادی کرتے وقت یا دوسروں کے ساتھ پیش آتے وقت عمل کریں‏۔ ایسا کرنے سے آپ ثابت کر رہے ہوں گے کہ آپ دانا یعنی سمجھ‌دار ہیں کیونکہ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏دانا اِن باتوں پر توجہ کرے گا۔“‏—‏زبور 107:‏43‏۔‏

  • یہ کر کے دیکھیں:‏ غور کریں کہ ہفتے کے دوران ہونے والے اِجلاس میں حصہ ”‏پاک کلام سے سنہری باتیں“‏ اِس بات پر دھیان دینے میں ہماری مدد کیسے کرتا ہے کہ ہم نے جو کچھ سیکھا، ہم اُس پر عمل کریں۔ اِس حصے میں اکثر ایسے سوال دیے جاتے ہیں جو ہم خود سے پوچھ سکتے ہیں، ایسے نکتے بتائے جاتے ہیں جن پر ہم سوچ بچار کر سکتے ہیں اور ایسی مثالیں دی جاتی ہیں جن پر ہم غور کر سکتے ہیں۔‏