مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) جولائی 2013ء

اِس شمارے میں آخری زمانے کے بارے میں یسوع مسیح کی پیش‌گوئی کے کچھ پہلوؤں کی نئی وضاحت پیش کی گئی ہے۔‏ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیانت‌دار نوکر کے بارے میں ہماری وضاحت بدل گئی ہے۔‏

‏”‏ہم کو بتا کہ یہ باتیں کب ہوں گی؟‏“‏

متی ۲۴ اور ۲۵ باب میں درج پیش‌گوئی کے کچھ پہلوؤں کی اب ہم کیا وضاحت کرتے ہیں؟‏

‏’‏دیکھو مَیں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں‘‏

گیہوں اور کڑوے دانوں کی تمثیل میں بیج بونے،‏ پودوں کے بڑھنے اور فصل کی کٹائی کا ذکر کِیا گیا ہے۔‏ اِس مضمون میں کٹائی کی نئی وضاحت کی گئی ہے۔‏

ایک چھوٹے گروہ کے ذریعے بہت سے لوگوں کو خوراک ملتی ہے

یسوع مسیح نے پہلی صدی کی کلیسیا کو روحانی خوراک کیسے فراہم کی؟‏ کیا آج‌کل بھی وہ اُسی طریقے کو استعمال کر رہے ہیں؟‏

‏”‏دیانت‌دار اور عقل‌مند نوکر کون‌سا ہے؟‏“‏

اِس مضمون میں دیانت‌دار نوکر کے بارے میں یسوع مسیح کی پیش‌گوئی کی نئی وضاحت پیش کی گئی ہے۔‏ یہ دیکھیں کہ اِس نوکر کے ذریعے روحانی خوراک حاصل کرنا اِتنا اہم کیوں ہے۔‏

گورننگ باڈی کا نیا رُکن

بھائی مارک سینڈرسن نے یکم ستمبر ۲۰۱۲ء سے گورننگ باڈی کے رُکن کے طور پر خدمت کرنا شروع کی۔‏

آپ بیتی

ہمارا کام تو بدلتا رہا مگر جذبہ قائم رہا

ایک ایسے میاں‌بیوی کی کہانی جنہوں نے ہر مشکل میں یہوواہ خدا پر بھروسا کِیا اور ہر نئی ذمہ‌داری کو خوشی سے قبول کِیا۔‏

‏”‏واہ!‏ یہ تصویریں کتنی زبردست ہیں“‏

ہماری کتابوں اور رسالوں میں چھاپی جانے والی تصویریں مضمون کے اہم نکات کو اُجاگر کرتی ہیں اور ہمیں اِن کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دیتی ہیں۔‏ یہ ہمارے دل کو چھوتی ہیں۔‏