مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) ستمبر 2013ء

اِس شمارے میں ہم سیکھیں گے کہ ہم اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں،‏ ہم یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کیسے مضبوط کر سکتے ہیں اور اُس کی یاددہانیوں سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔‏

پاک کلام میں درج موازنوں پر غور کرنے کے فائدے

یسوع مسیح دوسروں کو اپنی بات سمجھانے کے لئے اکثر دو متضاد چیزوں کا موازنہ کرتے تھے۔‏ ہم بھی دوسروں کو پاک کلام کی تعلیم دینے کے لئے یہ طریقہ اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏

یہوواہ کی یاددہانیوں پر بھروسا رکھیں

یہوواہ خدا اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے اِس لئے وہ اُنہیں اپنے قانون اور حکم یاد دِلاتا رہتا ہے۔‏ ہم کن وجوہات کی بِنا پر خدا کی طرف سے یاددہانیوں پر بھروسا کر سکتے ہیں؟‏

کیا آپ کو یہوواہ کی یاددہانیوں سے شادمانی ہوتی ہے؟‏

کیا آپ خدا کے حکم خوشی سے مانتے ہیں یا پھر اِنہیں بوجھ سمجھتے ہیں؟‏ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ خدا کی یاددہانیوں پر پورا بھروسا رکھ سکیں؟‏

کیا آپ نے خود کو پوری طرح بدل لیا ہے؟‏

اِس مضمون میں ہم رومیوں ۱۲:‏۲ کے سلسلے میں تین سوالوں پر غور کریں گے۔‏ ہمیں ”‏اپنی صورت بدلتے“‏ رہنے کی ضرورت کیوں ہے؟‏ ’‏اپنی صورت بدلنے‘‏ میں کیا کچھ شامل ہے؟‏ اور ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ کی سوچ اور معیاروں کے مطابق فیصلے کریں

خدا کی مرضی کے مطابق فیصلے کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟‏ ہم اپنے فیصلوں پر عمل کرنے کے قابل کیسے ہو سکتے ہیں؟‏

پہل‌کار بنیں اور خدا کے ساتھ دوستی مضبوط کریں

اِس مضمون میں ہم آٹھ باتوں پر غور کریں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہل‌کاروں کے طور پر خدمت کرنے سے خدا کے ساتھ ہماری دوستی مضبوط ہوتی ہے۔‏ اِس کے علاوہ ہم سیکھیں گے کہ ہم پہل‌کار کے طور پر اپنی خدمت کیسے جاری رکھ سکتے ہیں؟‏

قارئین کے سوال

یوحنا ۱۱:‏۳۵ میں بتایا گیا ہے کہ لعزر کو زندہ کرنے سے پہلے ”‏یسوؔع کے آنسو بہنے لگے۔‏“‏ وہ اِس موقعے پر کیوں روئے؟‏