مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) نومبر 2014ء

اِس شمارے میں جو مطالعے کے مضامین دیے گئے ہیں،‏ اُن کا مطالعہ 29 دسمبر 2014ء سے 1 فروری 2015ء میں کِیا جائے گا۔‏

یسوع مسیح کا جی اُٹھنا ہمارے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟‏

چار باتیں یہ ثابت کرتی ہیں کہ خدا نے یسوع مسیح کو زندہ کر دیا۔‏ اِس بات پر ایمان رکھنے سے کہ یسوع مسیح زندہ ہیں ہم پر کیا اثر ہوتا ہے؟‏

ہمیں پاک کیوں بننا چاہیے؟‏

کیا آپ کو احبار کی کتاب کو سمجھنا مشکل لگتا ہے یا اِسے پڑھ کر بوریت ہوتی ہے؟‏ اِس کتاب میں بہت سی بیش‌قیمت باتیں درج ہیں جن کے ذریعے ہم پاک رہ کر خدا کی عبادت کر سکتے ہیں۔‏

ہم اپنے چال‌چلن کو پاک کیسے رکھ سکتے ہیں؟‏

خدا کے حکموں پر سمجھوتا نہ کرنے،‏ اُس کے حضور بہترین قربانیاں چڑھانے اور سخت روحانی غذا کھانے کا آپس میں کیا تعلق ہے؟‏

‏’‏ایسی قوم جس کا خدا یہوواہ ہے‘‏

چاہے ایک شخص کا مذہب کچھ بھی ہو،‏ کیا خدا ہر مذہب میں اچھے لوگوں کی عبادت کو قبول کرتا ہے؟‏

‏’‎تُم اب خدا کی اُمت ہو‎‘‏

ہم خدا کے لوگوں میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں؟‏

قارئین کے سوال

کلیسیاؤں میں بزرگوں اور خادموں کو کیسے مقرر کِیا جاتا ہے؟‏ مکاشفہ 11 باب میں جن دو گواہوں کا ذکر کِیا گیا ہے،‏ وہ کون ہیں؟‏

یادوں کے ذخیرے سے

چڑھتے سورج کی سرزمین میں روشنی چمکی

یاہو گاڑیوں کے ذریعے جاپان میں بائبل کے پیغام کو پھیلانے میں مدد ملی۔‏