مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) جون 2019ء

مطالعے کے مضامین برائے 5 اگست–‏1 ستمبر 2019ء

‏’‏خبردار رہیں کہ کوئی آپ کو شکار نہ بنا لے!‏‘‏

شیطان لوگوں کو گمراہ کرنے میں ماہر ہے۔‏ وہ ہمیں یہوواہ سے دُور کرنے کے لیے ہماری سوچ کو کیسے بگاڑتا ہے؟‏

خدا کے علم کے خلاف کھڑی ہر غلط سوچ کو رد کریں

ہمارے پس‌منظر،‏ ہماری ثقافت اور ہماری تعلیم کا ہماری سوچ پر گہرا اثر ہوتا ہے۔‏ ہم ایسی سوچ پر قابو پانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں جو ہمارے دل میں جڑ پکڑ چُکی ہے؟‏

پریشانیوں میں یہوواہ پر بھروسا کریں

حد سے زیادہ یا پھر طویل پریشانی کا ہماری صحت اور جذبات پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔‏ دیکھیں کہ یہوواہ نے قدیم زمانے کے اپنے بندوں کی مدد کیسے کی تاکہ وہ پریشانی سے نمٹ سکیں۔‏

پریشانیوں سے نمٹنے میں دوسروں کی مدد کریں

لُوط،‏ ایوب اور نعومی نے وفاداری سے یہوواہ خدا کی خدمت کی لیکن پھر بھی اُنہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔‏ دیکھیں کہ ہم اُن کی زندگی سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔‏

شیطان کے ایک خطرناک پھندے سے خود کو بچائیں!‏

خدا کے بہت سے بندے فحش مواد دیکھنے کے پھندے میں پھنس گئے۔‏ آپ اِس ہول‌ناک پھندے میں پھنسنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

ایک قدیم طومار جسے کھولے بغیر پڑھا گیا!‏

سن 1970ء میں ماہرِآثارِقدیمہ کو عین‌جدی سے ایک جلا ہوا طومار ملا جسے پڑھنا ناممکن تھا۔‏ لیکن تھری ڈی سکین کی مدد سے اِسے پڑھ لیا گیا۔‏ اِس طومار میں کیا لکھا تھا؟‏