خدا کی طرف سے خوشخبری

دیکھیں کہ خدا اِنسانوں کو کون سی خوشخبری دیتا ہے اور ہمیں اِس پر دھیان کیوں دینا چاہیے۔‏

آپ اِس کتاب کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

اِس کتاب کی مدد سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خدا کے کلام میں مختلف سوالوں کے کیا جواب دیے گئے ہیں۔‏ دیکھیں کہ آپ اپنی بائبل میں اُن آیتوں کو کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں جن کا حوالہ دیا گیا ہے۔‏

سبق 1

خوشخبری کیا ہے؟‏

دیکھیں کہ خدا اِنسانوں کو کون‌سی خوشخبری دیتا ہے،‏ آپ کو اِس پر ابھی دھیان کیوں دینا چاہئے اور آپ کو کیا کرتے رہنا چاہئے۔‏

سبق 2

خدا کون ہے؟‏

کیا خدا کا کوئی نام ہے؟‏ کیا اُس کو ہماری فکر ہے؟‏

سبق 3

کیا خوشخبری واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏

سبق 4

یسوع مسیح کون ہیں؟‏

پاک کلام سے اِن سوالوں کے جواب حاصل کریں کہ یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟‏ فدیہ کیا ہے؟‏ اور یسوع مسیح اب کیا کر رہے ہیں؟‏

سبق 5

زمین کے لئے خدا کا مقصد کیا ہے؟‏

پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے زمین کو کیوں بنایا،‏ دُکھ اور تکلیف کا خاتمہ کب ہوگا اور زمین اور اِنسانوں کا مستقبل کیسا ہوگا۔‏

سبق 6

کیا مُردے زندہ ہوں گے؟‏

مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟‏ اور کیا ہم یہ اُمید رکھ سکتے ہیں کہ مُردے زندہ ہوں گے؟‏

سبق 7

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے اور یہ بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏

سبق 8

خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟‏

بُرائی دُنیا میں کیسے آئی؟‏ خدا نے اب تک اِسے کیوں نہیں روکا؟‏ اور کیا یہ کبھی ختم ہوگی؟‏

سبق 9

آپ گھریلو زندگی کو خوشگوار کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہماری گھریلو زندگی خوشگوار ہو۔‏ دیکھیں کہ اُس نے اپنے کلام میں شوہروں،‏ بیویوں،‏ والدین اور بچوں کو کون سی ہدایات دی ہیں۔‏

سبق 10

آپ سچے مذہب کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟‏

کیا صرف ایک ہی مذہب سچا ہے؟‏ پانچ ایسی باتوں کے بارے میں پڑھیں جن سے سچے مذہب کی پہچان ہوتی ہے۔‏

سبق 11

خدا کے اصولوں پر عمل کرنے کے کیا فائدے ہیں؟‏

یسوع مسیح نے بتایا کہ ہمیں رہنمائی کی ضرورت کیوں ہے اور پاک کلام کے کون سے دو اصول سب سے اہم ہیں۔‏

سبق 12

آپ خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

کیا خدا سب لوگوں کی دُعاؤں کو سنتا ہے؟‏ ہمیں کس طرح سے دُعا کرنی چاہئے؟‏ اور خدا کی قربت حاصل کرنے کے لئے ہم اَور کیا کر سکتے ہیں؟‏

سبق 13

مذہب کے سلسلے میں خوشخبری کیا ہے؟‏

کیا کبھی کوئی ایسا وقت آئے گا جب تمام لوگ مل کر سچے خدا یہوواہ کی عبادت کریں گے؟‏

سبق 14

خدا نے زمین پر ایک تنظیم کیوں قائم کی ہے؟‏

پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے سچے مسیحیوں کی کلیسیا کیسے اور کیوں قائم کی

سبق 15

آپ کو پاک کلام کا مطالعہ کیوں جاری رکھنا چاہئے؟‏

پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے آپ دوسروں کو کیسے فائدہ پہنچا سکتے ہیں اورآپ خدا کے کتنے قریب ہو سکتے ہیں؟‏