مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے متعلق سوال و جواب

پاک کلام سے متعلق سوال و جواب

دُنیا میں اِتنی بُرائی کیوں ہے؟‏

کس نے یسوع مسیح کو بُرائی کرنے پر اُکسانے کی کوشش کی؟‏—‏متی 4:‏8-‏10‏۔‏

دیکھا جائے تو لوگ لڑائی جھگڑا،‏ بددیانتی اور بُرا سلوک نہیں کرنا چاہتے ہیں۔‏ تو پھر دُنیا میں ظلم،‏ تشدد اور نااِنصافی کی بھرمار کیوں ہے؟‏ آئے دن ہول‌ناک خبریں سننے کو کیوں ملتی ہیں؟‏ کیا کوئی ایسی ہستی ہے جو اِنسانوں کو بُرائی کرنے پر اُکسا رہی ہے؟‏‏—‏1-‏یوحنا 5:‏19 کو پڑھیں۔‏

کیا خدا نے اِنسانوں کو بُرائی کرنے کے رُجحان کے ساتھ خلق کِیا؟‏ جی نہیں۔‏ خدا نے اِنسانوں کو اپنی صورت پر بنایا۔‏ اِس کا مطلب ہے کہ اِنسانوں میں خدا کی طرح اچھائی کرنے کا رُجحان تھا۔‏ (‏پیدایش 1:‏27؛‏ ایوب 34:‏10‏)‏ اِس کے ساتھ ساتھ خدا نے اِنسانوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اِجازت بھی دی کہ وہ کون سی راہ اِختیار کریں گے۔‏ لیکن افسوس کی بات ہے کہ آدم اور حوا نے بُری راہ اِختیار کی۔‏ یوں اُن میں بُرائی کرنے کا رُجحان پیدا ہو گیا۔‏ اور تمام اِنسانوں نے یہ رُجحان آدم اور حوا سے ورثے میں پایا ہے۔‏‏—‏اِستثنا 32:‏4،‏ 5 کو پڑھیں۔‏

کیا بُرائی کبھی ختم ہوگی؟‏

خدا چاہتا ہے کہ ہم بُرائی کرنے کے رُجحان پر غالب آئیں تاکہ ہمیں حقیقی خوشی ملے۔‏ (‏امثال 27:‏11‏)‏ اِس لیے وہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم غلط کاموں سے کیسے بچ سکتے ہیں اور اچھے کام کیسے کر سکتے ہیں۔‏ لیکن فی‌الحال ہم پوری طرح سے بُرائی کرنے کے رُجحان پر غالب نہیں آ سکتے۔‏‏—‏زبور 32:‏8 کو پڑھیں۔‏

دراصل خدا ابھی تک بُرائی کو برداشت کر رہا ہے تاکہ سب پر واضح ہو جائے کہ اِس کے نتائج کتنے سنگین ہیں۔‏ (‏2-‏پطرس 3:‏7-‏9‏)‏ لیکن جلد ہی وہ بُرائی کو ختم کر دے گا۔‏ پھر زمین پر صرف ایسے لوگ رہیں گے جو دل سے اُس کے حکموں پر عمل کریں گے۔‏ اُس وقت ہر طرف اچھائی کا راج ہوگا۔‏‏—‏زبور 37:‏9-‏11 کو پڑھیں۔‏