مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

جوہری بم کی وجہ سے ہونے والا دھماکہ

چوکس رہیں!‏

سیاست‌دانوں کا کہنا ہے کہ ہرمجِدّون کا خطرہ ہے—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

سیاست‌دانوں کا کہنا ہے کہ ہرمجِدّون کا خطرہ ہے—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 پیر، 10 اکتوبر 2022ء کی صبح کو روس کی فوج نے یوکرین کے کچھ شہروں پر میزائل گِرائے۔ وہ اُس بہت بڑے دھماکے کا بدلہ لینا چاہتے تھے جس کی وجہ سے دو دن پہلے روس اور کرائمیا کو ملانے والا ایک اہم پُل تباہ ہو گیا تھا۔ یہ واقعات اُن بیانات کے کچھ وقت بعد ہی ہوئے جن میں سیاست‌دانوں نے اِس بات سے خبردار کِیا تھا کہ جلد ہی ہرمجِدّون ہو سکتی ہے۔‏

  •   ”‏[‏امریکی صدر جان]‏ کینیڈی کے دَورِحکومت میں جب کیوبا میں میزائل نسب کیے گئے تو اُس وقت کے بعد سے مَیں نے ہرمجِدّون کے اِتنے زیادہ اِمکانات نہیں دیکھے۔‏‏.‏.‏.‏ مجھے نہیں لگتا کہ آپ جوہری ہتھیار اِستعمال کریں اور اِس کا نتیجہ ہرمجِدّون نہ نکلے۔“‏—‏امریکی صدر جو بائیڈن، 6 اکتوبر 2022ء۔‏

  •    ”‏مَیں اِس بات سے اِتفاق کرتا ہوں کہ جلد ہی ہرمجِدّون ہوگی اور پوری زمین خطرے میں ہوگی۔“‏—‏جوہری ہتھیاروں کے اِستعمال سے نکلنے والے نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی، بی‌بی سی نیوز، 8 اکتوبر 2022ء۔‏

 کیا جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے ہرمجِدّون ہونے کا خطرہ ہے؟ پاک کلام میں اِس حوالے کیا بتایا گیا ہے؟‏

کیا جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے ہرمجِدّون شروع ہوگی؟‏

 جی نہیں۔ پاک کلام میں لفظ ہرمجِدّون صرف ایک ہی بار آیا ہے اور اِس لفظ کا ذکر مکاشفہ 16:‏16 میں ہوا ہے۔ ہرمجِدّون کی جنگ قوموں کے درمیان نہیں بلکہ خدا اور ”‏پوری زمین کے بادشاہوں“‏ کے درمیان ہوگی۔ (‏مکاشفہ 16:‏14‏)‏ اِس جنگ میں خدا اِنسانی حکومتوں کو ختم کر دے گا۔—‏دانی‌ایل 2:‏44‏۔‏

 ہرمجِدّون کی جنگ کے بارے میں اَور جاننے کے لیے اِس مضمون کو پڑھیں:‏ ”‏ہرمجِدّون کی جنگ کیا ہے؟‏‏“‏

کیا جوہری جنگ میں زمین اور اِنسان تباہ ہو جائیں گے؟‏

 جی نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں اِنسانی حکمران جوہری ہتھیار اِستعمال کریں۔ لیکن خدا زمین کو تباہ نہیں ہونے دے گا۔ پاک کلام میں یہ لکھا ہے:‏

  •    ”‏زمین ہمیشہ قائم رہتی ہے۔“‏—‏واعظ 1:‏4‏۔‏

  •    ”‏صادق زمین کے وارث ہوں گے اور اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔“‏—‏زبور 37:‏29‏۔‏

 لیکن پاک کلام کی پیش‌گوئیوں اور دُنیا میں ہونے والے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ جلد ہی زمین پر بہت بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔ (‏متی 24:‏3-‏7؛‏ 2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5‏)‏ اِس بارے میں جاننے کے لیے کہ پاک کلام میں ہمارے مستقبل کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے، ہم سے مُفت بائبل کورس کریں۔‏