مواد فوراً دِکھائیں

پاک کلام پر مبنی ویڈیوز—‏اہم تعلیمات

اِن چھوٹی چھوٹی ویڈیوز میں اِس طرح کے سوالوں کے جواب دیے گئے ہیں:‏ خدا نے زمین کو کیوں بنایا؟ مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ اور خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟‏

کیا کائنات کو کسی نے بنایا ہے؟‏

پاک کلام میں تخلیق کے حوالے سے جو کچھ بتایا گیا ہے، اُسے اکثر ایک من‌گھڑت کہانی خیال کِیا جاتا ہے۔ لیکن کیا اِس حوالے سے پاک کلام کی معلومات قابلِ‌بھروسا ہیں؟‏

کیا سچ میں کوئی خدا ہے؟‏

اِس بات کے کچھ ثبوتوں پر غور کریں کہ خدا واقعی موجود ہے۔‏

کیا خدا کا کوئی نام ہے؟‏

خدا کے بہت سے القاب ہیں جیسے کہ قادرِمطلق،‏ خالق اور خداوند۔‏ لیکن اُس کا نام کیا ہے؟‏

ہم خدا کے دوست کیسے بن سکتے ہیں؟‏

صدیوں سے لوگ اپنے خالق کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ پاک کلام کے ذریعے ہم خدا کو جان سکتے اور اُس کے دوست بن سکتے ہیں۔ خدا کے دوست بننے کے لیے سب سے پہلے اُس کا نام جاننا ضروری ہے۔‏

بائبل کس کی طرف سے ہے؟‏

اگر بائبل میں درج باتوں کو اِنسانوں نے لکھا ہے تو اِسے ”‏خدا کا کلام“‏ کیوں کہا جاتا ہے؟‏ بائبل میں درج پیغام کس کی طرف سے ہے؟‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏

اگر بائبل خدا کی طرف سے ہے تو اِسے دوسری تمام کتابوں سے فرق ہونا چاہیے۔‏

خدا نے زمین کو کیوں بنایا؟‏

ہماری زمین بہت خوب‌صورت ہے۔‏ خدا نے سورج سے اِس کا فاصلہ،‏ اِس کے گردش کرنے کی رفتار اور اِس کا جھکاؤ بالکل مناسب رکھا ہے۔‏ مگر خدا نے زمین کو بنانے کے لیے اِتنی محنت کیوں کی؟‏

زندگی کا مقصد کیا ہے؟‏

حقیقی خوشی اور زندگی کے مقصد کے بارے میں جانیں۔‏

آپ کو زندگی کے اہم سوالوں کے جواب کہاں سے مل سکتے ہیں؟‏

کیا آپ کے ذہن میں موت، زندگی یا مستقبل کے بارے میں سوال ہیں؟ آپ کو اِن سوالوں اور اِن جیسے اَور اہم سوالوں کے جواب مل سکتے ہیں۔ مگر کہاں سے؟‏

مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟‏

پاک کلام میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب لعزر کی طرح بہت سے لوگوں کو زندہ کِیا جائے گا۔‏

کیا دوزخ واقعی ہے؟‏

پاک کلام کے مطابق چونکہ ”‏خدا محبت ہے“‏ اِس لیے وہ لوگوں کو اُن کے گُناہوں کی وجہ سے تڑپاتا نہیں رہتا۔‏

کیا یسوع مسیح خدا ہیں؟‏

کیا یسوع مسیح اور قادرِمطلق خدا ایک ہی ہیں؟ یا کیا یہ دونوں الگ الگ ہستیاں ہیں؟‏

یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟‏

شاید آپ نے سنا ہو کہ یسوع مسیح نے ہمارے گناہوں کی معافی کی خاطر اپنی جان دی۔‏ لیکن کیا واقعی ایک شخص کی قربانی سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں تعلیم دی۔‏ دیکھیں کہ یہ بادشاہت کیا ہے

خدا کی بادشاہت 1914ء سے قائم ہو چُکی ہے

آج سے 2600 سال پہلے خدا نے ایک طاقت‌ور بادشاہ کو ایک خواب دِکھایا اور اِس خواب کے ذریعے ایک پیش‌گوئی کی جو آج پوری ہو رہی ہے۔‏

1914ء سے یہ دُنیا بدل گئی ہے

سن 1914ء سے دُنیا میں ہونے والے واقعات اور لوگوں میں آئی تبدیلی اِس بات کا ثبوت ہے کہ ”‏آخری زمانے“‏ کے بارے میں بائبل کی پیش‌گوئیاں پوری ہو رہی ہیں۔‏

کیا قدرتی آفتیں خدا کی طرف سے آتی ہیں؟‏

قدرتی آفت کا شکار ہونے والی دو بہنوں نے بتایا کہ اُنہوں نے پاک کلام سے کیا سیکھا۔‏

خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟‏

پاک کلام میں اِس سوال کا تسلی بخش جواب دیا گیا ہے۔‏

کیا خدا ہر طرح کی عبادت قبول کرتا ہے؟‏

بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اُن کا تعلق کس مذہب سے ہے۔‏

کیا ہمیں خدا کی عبادت کے لیے بُت اِستعمال کرنے چاہئیں؟‏

ہم خدا کو دیکھ نہیں سکتے۔ تو پھر کیا ہم کسی بُت یا مجسّمے کے ذریعے خدا کے قریب جا سکتے ہیں؟‏

کیا خدا سب لوگوں کی دُعاؤں کو سنتا ہے؟‏

اگر ایک شخص صرف اپنے فائدے کے لیے دُعا کرتا ہے یا اگر ایک شخص اپنی بیوی سے بُرا سلوک کرتا ہے اور پھر اگلے دن خدا سے دُعا کرتا ہے تو کیا خدا اُس کی دُعا سنے گا؟‏

خدا شادی کے بندھن کو کیسا خیال کرتا ہے؟‏

خدا چاہتا ہے آپ کی شادی‌شُدہ زندگی خوشیوں سے بھری ہو۔ بہت سے میاں بیوی کو پاک کلام میں لکھے اصولوں پر عمل کرنے سے بہت فائدہ ہوا ہے۔‏

کیا گندی تصویریں اور فلمیں دیکھنا گُناہ ہے؟‏

کیا بائبل میں گندی تصویریں اور فلمیں دیکھنے کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے؟ ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ خدا گندی تصویریں اور فلمیں دیکھنے کو کیسا خیال کرتا ہے؟‏