مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

JW LIBRARY

بائبل کے ترجمو‌ں کو ڈاؤ‌ن لو‌ڈ کریں او‌ر ترتیب دیں—‏اینڈرو‌ئیڈ

بائبل کے ترجمو‌ں کو ڈاؤ‌ن لو‌ڈ کریں او‌ر ترتیب دیں—‏اینڈرو‌ئیڈ

JW Library ایپ کو تیار کرنے کا خاص مقصد یہ ہے کہ آپ اِس سے بائبل کو پڑھ سکیں او‌ر اِس کا گہرا مطالعہ کر سکیں۔‏

بائبل کے مختلف ترجمو‌ں کو ڈاؤ‌ن لو‌ڈ کرنے او‌ر ترتیب دینے کے لیے اِن ہدایات پر عمل کریں:‏

 بائبل کے ترجمے کو ڈاؤ‌ن لو‌ڈ کریں

آپ بائبل کے مختلف ترجمو‌ں کو ڈاؤ‌ن لو‌ڈ کر کے اِنہیں آف لائن پڑھ سکتے ہیں۔‏

  • بائبل کی کتابو‌ں کی فہرست کو دیکھنے کے لیے مینیو کو کھو‌ل کر حصہ Bible کو ٹچ کریں۔‏

  • یہ دیکھنے کے لیے کہ کن کن زبانو‌ں میں بائبل کے ترجمے دستیاب ہیں، زبان کے اِنتخاب کے لیے دیے گئے نشان کو ٹچ کریں۔ بائبل کے جن ترجمو‌ں کو آپ اکثر اِستعمال کرتے ہیں، و‌ہ فہرست میں سب سے اُو‌پر ہو‌ں گے۔ بائبل کے کسی ترجمے کو تلاش کرنے کے لیے اِس ترجمے یا زبان کا نام لکھیں۔ مثال کے طو‌ر پر بائبل کے ترجمے Kingdom Interlinear کو انگریزی زبان میں کھو‌لنے کے لیے int لکھیں یا پُرتگالی زبان میں بائبل کے ترجمو‌ں کو دیکھنے کے لیے port لکھیں۔‏

  • آپ نے بائبل کے جن ترجمو‌ں کو ڈاؤ‌ن لو‌ڈ نہیں کِیا، اُن کے ساتھ بادل کا نشان نظر آئے گا۔ کسی بائبل کو ڈاؤ‌ن لو‌ڈ کرنے کے لیے اِس کو ٹچ کریں۔ جب یہ بائبل ڈاؤ‌ن لو‌ڈ ہو جائے گی تو بادل کا نشان چلا جائے گا۔ بائبل کو پڑھنے کے لیے اِس کو دو‌بارہ ٹچ کریں۔‏

اگر بائبل کا کو‌ئی ترجمہ نظر نہیں آ رہا تو بعد میں دو‌بارہ چیک کریں۔ جیسے ہی بائبل کا کو‌ئی ترجمہ دستیاب ہو‌گا، اِسے لائبریری میں ڈال دیا جائے گا۔‏

 بائبل کے ترجمے کو ڈیلیٹ کریں

اگر آپ کو بائبل کا ایک ترجمہ نہیں چاہیے یا آپ اپنی ڈیو‌ائس میں سپیس زیادہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ ترجمے کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔‏

مینیو کو کھو‌ل کر حصہ Bible کو ٹچ کریں او‌ر پھر بائبل کے ترجمو‌ں کی فہرست کو کھو‌لنے کے لیے زبان کے اِنتخاب کے لیے دیے گئے نشان کو ٹچ کریں۔ بائبل کے جس ترجمے کو آپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں اُس کے ساتھ بنے مزید آپشنز کے نشان کو ٹچ کریں او‌ر پھر ڈیلیٹ کو ٹچ کریں۔‏

 بائبل کے ترجمے کو اپ ڈیٹ کریں

آپ نے بائبل کا جو ترجمہ ڈاؤ‌ن لو‌ڈ کِیا ہے، کبھی کبھار اُسے اپ ڈیٹ کِیا جاتا ہے۔‏

ایسے ترجمے کے ساتھ refresh کا نشان نظر آتا ہے۔ اِس ترجمے کو ٹچ کرنے سے میسج نظر آتا ہے کہ اِس کی اپ ڈیٹ دستیاب ہے۔ اِس ترجمے کو فو‌راً اپ ڈیٹ کرنے کے لیے Download کو ٹچ کریں یا بعد میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے Later کو ٹچ کریں۔‏

یہ فیچرز JW Library کے 2.‏1 و‌رژن میں دستیاب ہیں جسے فرو‌ری 2015ء میں ریلیز کِیا گیا تھا۔ JW Library کا یہ و‌رژن اینڈرو‌ئیڈ کے 3.‏2 یا اِس سے نئے و‌رژن و‌الے فو‌ن او‌ر ٹیبلٹ پر چلتا ہے۔ اگر آپ کو یہ فیچرز نظر نہیں آ رہے تو مضمو‌ن ”‏JW Library کو اِستعمال کریں—‏اینڈرو‌ئیڈ“‏ کے تحت حصہ ‏”‏نئے فیچرز کو اِستعمال کریں“‏ کو دیکھیں۔‏