مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

JW LIBRARY

بُک مارک کی سہو‌لت اِستعمال کریں—‏اینڈرو‌ئیڈ

بُک مارک کی سہو‌لت اِستعمال کریں—‏اینڈرو‌ئیڈ

JW Library میں بُک مارک کی سہو‌لت بھی ہے۔ بُک مارک و‌ہی کام کرتا ہے جو چھپی ہو‌ئی کتابو‌ں میں لگا رِبن کرتا ہے۔ اِس کے ذریعے آپ ایک کتاب یا رسالے کے کسی خاص حصے پر نشانی لگا سکتے ہیں۔ ہر کتاب او‌ر رسالے کے لیے 10 بُک مارک دیے گئے ہیں۔‏

بُک مارک کی سہو‌لت کو اِستعمال کرنے کے لیے اِن ہدایات پر عمل کریں:‏

 بُک مارک لگائیں

آپ کسی مضمو‌ن، باب، پیراگراف یا آیت پر نشانی لگا سکتے ہیں۔‏

ایک مضمو‌ن یا باب پر نشانی لگانے کے لیے بُک مارک کے نشان کو ٹچ کریں۔ ایسا کرنے پر اُس کتاب کے سارے بُک مارکس نظر آئیں گے۔ کُھلے ہو‌ئے مضمو‌ن یا باب پر نشانی لگانے کے لیے کسی بُک مارک کو ٹچ کریں۔‏

کسی خاص پیراگراف یا آیت پر نشانی لگانے کے لیے اِسے ٹچ کریں۔ اِس پر ایک چھو‌ٹا سا بکس نظر آئے گا۔ اِس بکس میں بُک مارک کے نشان کو ٹچ کریں۔‏

 بُک مارک کو کھو‌لیں

کسی بُک مارک کو کھو‌لنے کے لیے اُس کتاب کو کھو‌لیں جس میں آپ نے بُک مارک لگایا ہے۔ پھر بُک مارک کے نشان کو ٹچ کریں۔ اِس کے بعد فہرست میں اُس بُک مارک کو ٹچ کریں جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔‏

 بُک مارک کی جگہ بدلیں یا اِسے ڈیلیٹ کریں

آپ ایک بُک مارک کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں یا اِسے کسی اَو‌ر حصے میں لگا سکتے ہیں۔‏

بُک مارک کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے پہلے بُک مارک کے نشان کو ٹچ کریں۔ اِس کے بعد اُس بُک مارک کے ساتھ بنے مزید آپشنز کے نشان کو ٹچ کریں۔ پھر Delete کو ٹچ کریں۔‏

ایک بُک مارک کو کسی اَو‌ر حصے میں لگانے کے لیے پہلے بُک مارک کے نشان کو ٹچ کریں۔ اِس کے بعد اُس بُک مارک کے ساتھ بنے مزید آپشنز کے نشان کو ٹچ کریں۔ پھر Replace کو ٹچ کریں۔ اب بُک مارک اُس حصے پر لگ جائے گا جو آپ نے کھو‌لا ہو‌ا ہے۔ اِس طرح آپ یاد رکھ سکتے ہیں کہ آپ نے ایک کتاب کہاں تک پڑھ لی ہے، جیسے کہ بائبل۔‏

یہ فیچرز JW Library کے 2.‏1 و‌رژن میں دستیاب ہیں جسے مئی 2014ء میں ریلیز کِیا گیا تھا۔ JW Library کا یہ و‌رژن اینڈرو‌ئیڈ کے 3.‏2 یا اِس سے نئے و‌رژن و‌الے فو‌ن او‌ر ٹیبلٹ پر چلتا ہے۔ اگر آپ کو یہ فیچرز نظر نہیں آ رہے تو مضمو‌ن ”‏JW Library کو اِستعمال کریں—‏اینڈرو‌ئیڈ“‏ کے تحت حصہ ‏”‏نئے فیچرز کو اِستعمال کریں“‏ کو دیکھیں۔‏