JW LIBRARY
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کریں اور ترتیب دیں—اینڈروئیڈ
JW Library میں بہت سی کتابیں اور ویڈیوز ہیں جنہیں آپ آف لائن پڑھ سکتے اور دیکھ سکتے ہیں۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور ترتیب دینے کے لیے اِن ہدایات پر عمل کریں:
کسی کتاب یا ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کریں
آپ جتنی چاہیں، مطبوعات ڈاؤن لوڈ کر کے اِنہیں آف لائن پڑھ سکتے ہیں۔
مطبوعات کی فہرست کو دیکھنے کے لیے مینیو کو کھول کر Publications کو ٹچ کریں۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ کن کن زبانوں میں مطبوعات دستیاب ہیں، زبان کے اِنتخاب کے نشان کو ٹچ کریں۔ آپ جس زبان میں مطبوعات کو دیکھنا چاہتے ہیں، اُس کو ٹچ کریں۔ آپ جن زبانوں میں مطبوعات کو اکثر اِستعمال کرتے ہیں، وہ فہرست میں سب سے اُوپر ہوں گی۔ آپ زبان کا نام لکھ کر بھی مطبوعات کو تلاش کر سکتے ہیں۔
JW Library میں آپ مختلف طریقوں سے مطبوعات تلاش کر سکتے ہیں۔
حصہ ByType میں مطبوعات کو مختلف سیکشنز میں ترتیب دیا گیا ہے جیسے کہ کتابیں، رسالے اور ویڈیوز۔ کسی سیکشن کو ٹچ کرنے پر آپ کو مزید آپشنز نظر آئیں گے جیسے کہ سالوں کے حساب سے مینارِنگہبانی اور موضوع کے حساب سے ویڈیوز۔ فہرست کے شروع میں واپس جانے کے لیے All Types کو ٹچ کریں۔
حصہ What’s New میں وہ مطبوعات نظر آتی ہیں جو منتخب شُدہ زبان میں حال ہی میں شائع کی گئی ہیں۔
آپ نے جن مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ نہیں کِیا، اُن کے ساتھ بادل کا نشان نظر آئے گا۔ کسی کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اِسے ٹچ کریں۔ جب یہ ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی تو بادل کا نشان چلا جائے گا۔ کتاب کو پڑھنے کے لیے اِسے دوبارہ ٹچ کریں۔
حصہ Downloaded میں وہ تمام مطبوعات نظر آئیں گی جو آپ نے ڈاؤن لوڈ کی ہوئی ہیں۔ آپ اِن مطبوعات کو اکثر یا کبھی کبھار اِستعمال ہونے والی مطبوعات یا سائز کے حساب سے ترتیب دے سکتے ہیں۔ اِس کے لیے Rarely Used ,Frequently Used یا Largest Size کو ٹچ کریں۔
کسی کتاب یا ویڈیو کو ڈیلیٹ کریں
اگر آپ کو ایک کتاب یا ویڈیو نہیں چاہیے یا اگر آپ اپنی ڈیوائس میں سپیس زیادہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ مطبوعات کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
مینیو کو کھول کر Publications کو ٹچ کریں اور پھر مطبوعات کی فہرست دیکھنے کے لیے مطلوبہ سیکشن (جیسے کہ Books) کو ٹچ کریں۔ جس کتاب یا ویڈیو کو آپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں، اُس کے ساتھ دیے گئے مزید آپشنز کے نشان کو ٹچ کریں اور پھر Delete کو ٹچ کریں۔
اگر آپ اپنی ڈیوائس میں سپیس زیادہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اُن مطبوعات کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں جنہیں آپ کبھی کبھار اِستعمال کرتے ہیں یا جن کا سائز بڑا ہے۔ اِس کے لیے مینیو کو کھول کر Publications کو ٹچ کریں اور حصہ Downloaded کو کھولیں۔ پھر مطبوعات کی فہرست کو Rarely Used یا Largest Size کے حساب سے ترتیب دیں۔ اب آپ کو جو مطبوعات نہیں چاہئیں، اُنہیں ڈیلیٹ کر دیں۔
کسی کتاب یا ویڈیو کو اپ ڈیٹ کریں
آپ نے جن مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کِیا ہے، کبھی کبھار اُنہیں اپ ڈیٹ کِیا جاتا ہے۔
ایسی مطبوعات کے ساتھ refresh کا نشان نظر آتا ہے۔ اِن مطبوعات کو ٹچ کرنے سے میسج نظر آتا ہے کہ اِن کی اپ ڈیٹ دستیاب ہے۔ کتاب یا ویڈیو کو فوراً اپ ڈیٹ کرنے کے لیے Download کو ٹچ کریں یا بعد میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے Later کو ٹچ کریں۔
ڈاؤن لوڈ کی گئی مطبوعات کی اپ ڈیٹس دیکھنے کے لیے مینیو کو کھولیں اور Publications کو ٹچ کریں۔ اگر کوئی اپ ڈیٹ ہے تو حصہ Pending Updates نظر آئے گا۔ اِس کو ٹچ کر کے آپ تمام اپ ڈیٹس کی فہرست دیکھ سکیں گے۔ ایک کتاب کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اِس کو ٹچ کریں یا تمام اپ ڈیٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تمام اپ ڈیٹس کو ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دیے گئے نشان کو ٹچ کریں۔
یہ فیچرز JW Library کے 2.1 ورژن میں دستیاب ہیں جسے فروری 2015ء میں ریلیز کِیا گیا تھا۔ JW Library کا یہ ورژن اینڈروئیڈ کے 3.2 یا اِس سے نئے ورژن والے فون اور ٹیبلٹ پر چلتا ہے۔ اگر آپ کو یہ فیچرز نظر نہیں آ رہے تو مضمون ”JW Libraryکو اِستعمال کریں—اینڈروئیڈ“ کے تحت حصہ ”نئے فیچرز کو اِستعمال کریں“ کو دیکھیں۔