JW LIBRARY
ہسٹری کا آپشن اِستعمال کریں—اینڈروئیڈ
JW Library میں اُن تمام مضامین اور بائبل کے ابواب کے لنک محفوظ ہو جاتے ہیں جو آپ کھولتے ہیں۔ اِن لنکس کی مدد سے آپ اِن مضامین اور ابواب پر بڑی آسانی سے واپس جا سکتے ہیں۔
ہسٹری کے آپشن کو اِستعمال کرنے کے لیے اِن ہدایات پر عمل کریں:
آیتوں اور مضامین پر واپس جائیں
جن آیتوں اور مضامین کو آپ نے حال ہی میں پڑھا ہے، اُن کی فہرست دیکھنے کے لیے ہسٹری کے نشان کو ٹچ کریں۔ اِس فہرست میں اُس آیت یا مضمون کو ٹچ کریں جس پر آپ واپس جانا چاہتے ہیں۔
کھولے گئے مضامین اور آیتوں کی فہرست کو مٹائیں
حال ہی میں کھولے گئے مضامین اور آیتوں کی فہرست دیکھنے کے لیے ہسٹری کے نشان کو ٹچ کریں۔ اِس فہرست کو مٹانے کے لیے Clear کو ٹچ کریں۔
یہ فیچرز JW Library کے 4.1 ورژن میں دستیاب ہیں جسے فروری 2015ء میں ریلیز کِیا گیا تھا۔ JW Library کا یہ ورژن اینڈروئیڈ کے 3.2 یا اِس سے نئے ورژن والے فون اور ٹیبلٹ پر چلتا ہے۔ اگر آپ کو یہ فیچرز نظر نہیں آ رہے تو مضمون ”JW Library کو اِستعمال کریں—اینڈروئیڈ“ کے تحت حصہ ”نئے فیچرز کو اِستعمال کریں“ کو دیکھیں۔