مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

JW.ORG و‌یب سائٹ

مو‌بائل یا ٹیبلٹ پر JW.ORG اِستعمال کرنے کا طریقہ

مو‌بائل یا ٹیبلٹ پر JW.ORG اِستعمال کرنے کا طریقہ

جو و‌یب پیج او‌ر سہو‌لتیں کمپیو‌ٹر پر دستیاب ہیں، و‌ہ سمارٹ فو‌ن یا ٹیبلٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ لیکن چھو‌ٹی سکرین و‌الے سمارٹ فو‌ن یا ٹیبلٹ پر و‌یب سائٹ کی ترتیب فرق ہو‌تی ہے۔ اِس مضمو‌ن میں دی گئی تجاو‌یز کی مدد سے آپ ہماری و‌یب سائٹ پر اپنا مطلو‌بہ مو‌اد آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔‏

 مینیو‌ز اِستعمال کریں

بڑی سکرین پر و‌یب سائٹ کا مرکزی مینیو (‏مختلف حصو‌ں کے نام)‏ ہمیشہ اُو‌پر ایک پٹی کی شکل میں نظر آتا ہے او‌ر باقی مینیو (‏بٹن)‏ فہرست کی شکل میں سکرین کے بائیں یا دائیں طرف نظر آتا ہے۔‏

لیکن چھو‌ٹی سکرین پر پو‌را مینیو ایک ہی فہرست میں دِکھائی دیتا ہے او‌ر عام طو‌ر پر چھپا ہو‌تا ہے تاکہ سکرین پر باقی مو‌اد کو دیکھا جا سکے۔‏

  • مینیو کو دیکھنے یا چھپانے کے لیے بٹن مینیو پر کلک کریں۔ کسی حصے کے نام پر کلک کرنے سے اُس حصے کا مرکزی صفحہ کُھل جائے گا۔‏

  • کسی حصے کا مینیو سامنے لانے کے لیے بٹن فہرست کھو‌لیں پر کلک کریں۔ اِس فہرست میں مطلو‌بہ آپشن پر کلک کرنے سے اُس آپشن کا صفحہ کُھل جائے گا۔‏

  • کسی حصے کا مینیو چھپانے کے لیے بٹن فہرست بند کریں پر کلک کریں۔‏

  • صفحۂ اوّ‌ل پر و‌اپس جانے کے لیے بٹن JW.ORG پر کلک کریں۔‏

  • تمام زبانو‌ں کی فہرست دیکھنے کے لیے بٹن زبان کا اِنتخاب کریں پر کلک کریں۔‏

  • اگر آپ و‌یب سائٹ پر کچھ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو بٹن تلاش پر کلک کریں۔‏

 مضامین یا ابو‌اب کا مینیو اِستعمال کریں

جب آپ ہماری مطبو‌عات میں کو‌ئی مضمو‌ن یا باب پڑھ رہے ہو‌تے ہیں تو بڑی سکرین پر مضامین کی فہرست ہمیشہ نظر آتی ہے لیکن چھو‌ٹی سکرین پر مضامین کی فہرست چھپی ہو‌تی ہے۔‏

  • مضامین کی فہرست دیکھنے کے لیے بٹن فہرست دِکھائیں پر کلک کریں۔‏

  • پچھلے باب یا مضمو‌ن پر جانے کے لیے بٹن پچھلا پر کلک کریں۔‏

  • اگلے باب یا مضمو‌ن پر جانے کے لیے بٹن اگلا پر کلک کریں۔‏

  • مضامین کی فہرست چھپانے کے لیے بٹن فہرست چھپائیں پر کلک کریں۔‏

 آن لائن بائبل کی سہو‌لتیں اِستعمال کریں

بائبل کو آن لائن پڑھنے کے لیے صفحۂ اوّ‌ل پر لنک بائبل کو آن لائن پڑھیں پر کلک کریں یا حصہ ”‏مطبو‌عات“‏ پر جا کر بٹن ”‏بائبل“‏ پر کلک کریں او‌ر پھر بٹن آن لائن پڑھیں پر کلک کریں۔‏

پٹی کتاب او‌ر باب کا اِنتخاب سے مطلو‌بہ کتاب او‌ر باب کا اِنتخاب کر کے بٹن کھو‌لیں پر کلک کریں۔‏

جب آپ باب کو سکرو‌ل کریں گے تو پٹی کتاب او‌ر باب کا اِنتخاب مستقل طو‌ر پر اُو‌پر دِکھائی دے گی تاکہ آپ آسانی سے کو‌ئی اَو‌ر باب کھو‌ل سکیں۔‏

  • اگر آپ نہیں چاہتے کہ پٹی کتاب او‌ر باب کا اِنتخاب مستقل طو‌ر پر دِکھائی دے تو نشان پنِ ہٹائیں پر کلک کریں۔ اِس طرح آپ کو سکرین پر باب کا زیادہ حصہ دِکھائی دے گا۔ اگر آپ کو‌ئی اَو‌ر باب کھو‌لنا چاہتے ہیں تو آپ کو اُس صفحے کے اُو‌پر یا نیچے و‌الے حصے تک سکرو‌ل کرنا پڑے گا۔‏

  • اگر آپ چاہتے ہیں کہ پٹی کتاب او‌ر باب کا اِنتخاب پھر سے مستقل طو‌ر پر دِکھائی دے تو نشان پنِ لگائیں پر کلک کریں۔‏

  • بائبل میں مو‌جو‌د مو‌اد کی فہرست دیکھنے کے لیے بٹن فہرست دِکھائیں پر کلک کریں۔‏

  • پچھلے باب پر جانے کے لیے بٹن پچھلا پر کلک کریں۔‏

  • اگلے باب پر جانے کے لیے بٹن اگلا پر کلک کریں۔‏

  • بائبل میں مو‌جو‌د مو‌اد کی فہرست چھپانے کے لیے بٹن فہرست چھپائیں پر کلک کریں۔‏

 مضمو‌ن کی آڈیو ریکارڈنگ سنیں

اگر اُس مضمو‌ن کے لیے جسے آپ پڑھ رہے ہیں، آڈیو ریکارڈنگ دستیاب ہے تو آڈیو پٹی دِکھائی دے گی۔‏

  • ریکارڈنگ سننے کے لیے بٹن چلائیں پر کلک کریں۔‏

  • ریکارڈنگ کو رو‌کنے کے لیے بٹن رو‌کیں پر کلک کریں۔ اگر آپ ریکارڈنگ و‌ہیں سے دو‌بارہ چلانا چاہتے ہیں تو بٹن چلائیں پر کلک کریں۔‏

  • اگر آپ ریکارڈنگ کا کو‌ئی اَو‌ر حصہ سننا چاہتے ہیں تو آڈیو پٹی پر مو‌جو‌د گو‌ل دائرے کو آگے یا پیچھے کی طرف سرکائیں۔‏

اگر آپ ریکارڈنگ سنتے و‌قت مضمو‌ن کو پڑھ رہے ہیں او‌ر اِسے نیچے کی طرف سکرو‌ل کر رہے ہیں تو آڈیو پٹی سکرین کے اُو‌پر و‌الے حصے پر مستقل دِکھائی دے گی تاکہ آپ ریکارڈنگ کو ضرو‌رت کے مطابق رو‌ک یا چلا سکیں۔‏