مواد فوراً دِکھائیں

21 اکتوبر 2022ء
برطانیہ

متی کی اِنجیل کی پنجابی (‏شاہ مُکھی)‏ میں ریلیز

متی کی اِنجیل کی پنجابی (‏شاہ مُکھی)‏ میں ریلیز

9 اکتوبر 2022ء کو ایک خاص تقریب میں برطانیہ برانچ کی کمیٹی کے رُکن بھائی پال نارٹن نے متی کی اِنجیل کو پنچابی (‏شاہ مُکھی)‏ میں ریلیز کِیا۔ اِس تقریب کو 1300 سے زیادہ لوگوں نے یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہوں سے دیکھا۔ اِس اِنجیل کو اُسی دن آڈیو، الیکٹرانک اور چھپی ہوئی صورت میں فراہم کِیا گیا۔‏

پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دوسروں کئی ملکوں میں بھی کروڑوں لوگ پنجابی بولتے ہیں۔ پنجابی میں مکمل ‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ اکتوبر 2020ء میں ریلیز ہوا تھا جو کہ گُرمُکھی میں لکھا گیا تھا۔ لیکن پنجابی (‏شاہ مُکھی)‏ بولنے والے لوگ نہ تو گُرمُکھی پڑھ سکتے ہیں اور نہ ہی اِسے پوری طرح سے سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن اب متی کی اِنجیل کو شاہ مُکھی میں ریلیز کِیا گیا ہے جسے شاہ مُکھی بولنے والے لوگ پڑھ سکیں گے۔ اِس سے پہلے پنجابی (‏شاہ مُکھی)‏ بولنے والے لوگوں کو اُردو زبان میں بائبل کے ترجمے پڑھنے پڑتے تھے۔‏

پچھلے کئی سالوں کے دوران دوسرے اِداروں نے پنجابی (‏شاہ مُکھی)‏ میں بائبل کی کئی کتابیں شائع کی ہیں۔ لیکن اُن کے مقابلے میں متی کی اِنجیل کے اِس ترجمے کو پڑھنا اور سمجھنا بہت آسان ہے۔ اِس ترجمے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اِس میں خدا کا نام یہوواہ اِستعمال کِیا گیا ہے۔‏

اِس ترجمے پر کام کرنے والے ایک شخص نے کہا:‏ ”‏لوگوں نے شاید چرچوں میں گائے جانے والے گیتوں میں نام یہوواہ سنا ہو۔ لیکن بائبل کا ترجمہ کرتے وقت بہت سے لوگوں نے اِس میں سے خدا کا نام نکال دیا جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے خدا کے قریب جانا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اِس ترجمے میں لوگ ہر اُس جگہ خدا کا نام دیکھیں کہ جہاں اِسے ہونا چاہیے۔“‏

ہمیں پورا یقین ہے کہ پاک کلام کے اِس ترجمے کے ذریعے ہمارے بہن بھائی یہوواہ کے اَور قریب ہو جائیں گے اور اُس کی بڑائی کریں گے۔—‏متی 6:‏9‏۔‏