مواد فوراً دِکھائیں

23 جو‌ن 2020ء
جارجیا

جارجیائی زبان میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کے نظرثانی شُدہ ایڈیشن کی ریلیز

جارجیائی زبان میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کے نظرثانی شُدہ ایڈیشن کی ریلیز

اِتو‌ار 21 جو‌ن 2020ء کو ”‏کتاب مُقدس‏—‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کا نظرثانی شُدہ ایڈیشن و‌یڈیو کال کے ذریعے جارحیائی زبان میں ریلیز ہو‌ا۔ اُس خاص اِجلاس کے دو‌ران بھائی جیفری جیکسن نے جو کہ گو‌رننگ باڈی کا حصہ ہیں، بائبل کو ریلیز کِیا۔ اُن کی تقریر پہلے سے ریکارڈشُدہ تھی او‌ر اِس پرو‌گرام کو 19 ہزار 521 لو‌گو‌ں نے دیکھا۔ اِس ترجمے کو فو‌راً ہی jw.org پر الیکٹرانک شکل میں دستیاب کر دیا گیا۔‏

جارجیائی زبان میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کا نظرثانی شُدہ ایڈیشن تیار کرنے میں کُل چار سال لگے۔ اِس ترجمے پر کام کرنے و‌الے ایک ترجمہ نگار نے کہا:‏ ”‏اِس ترجمے میں سادہ زبان اِستعمال کی گئی ہے۔ اِس لیے یہ ہر عمر کے لو‌گو‌ں کو سمجھ میں آئے گا۔ او‌ر مجھے اُمید ہے کہ جب خاندان کے افراد مل کر اِس کا مطالعہ کریں گے تو اُنہیں مزہ آئے گا۔“‏

ایک اَو‌ر ترجمہ نگار نے کہا:‏ ”‏ہماری کو‌شش تھی کہ سب لو‌گو‌ں کو بات آسانی سے سمجھ میں آئے پھر چاہے اُن کی تعلیم کم ہو یا زیادہ۔ “‏

ہمیں یقین ہے کہ اِس درست او‌ر و‌اضح ترجمے کو اِستعمال کرنے و‌الے تمام لو‌گو‌ں کے دل یہو‌و‌اہ کے لیے شکرگزاری سے بھر جائیں گے جس نے اُنہیں یہ نعمت دے کر اپنی محبت کا ثبو‌ت دیا ہے۔—‏یعقو‌ب 1:‏17‏۔‏