15 ستمبر 2015ء
روس
تاگانروگ میں یہوواہ کے گواہوں پر مُقدمے کی دوبارہ سماعت—نااِنصافی کب ختم ہوگی؟
روس کے شہر تاگانروگ میں 16 یہوواہ کے گواہوں پر چلنے والے مُقدمے کی دوبارہ سماعت ختم ہونے والی ہے۔ یہ یہوواہ کے گواہ دو سال سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ اِنہیں صرف اِس لیے کٹہرے میں لایا گیا ہے کیونکہ وہ خدا پر ایمان رکھتے ہیں۔ اگر اِنہیں مُجرم قرار دیا گیا تو اِن میں سے کچھ پر بھاری جُرمانے عائد کیے جائیں گے اور اِنہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔ دیکھیں کہ اِن یہوواہ کے گواہوں کو اِتنے لمبے مُقدمے کی وجہ سے کن مشکلات کا سامنا ہوا ہے اور اگر اِنہیں مُجرم قرار دے دیا گیا تو اِن پر اور اِن کے گھر والوں پر کیا اثر ہوگا۔