29 اپریل 2020ء
عالمی خبریں
کروشیائی اور سربیائی زبانوں میں ”ترجمہ نئی دُنیا“ کی ریلیز
25 اپریل 2020ء کو گورننگ باڈی کے رُکن بھائی مارک سینڈرسن نے ریکارڈشُدہ ویڈیو میں کروشیائی اور سربیائی زبانوں میں ”کتابِمُقدس—ترجمہ نئی دُنیا“ کی ریلیز کا اِعلان کِیا۔ سربیائی زبان میں ”ترجمہ نئی دُنیا“ رومن اور سیریلک رسمالخط میں شائع ہوئی۔
حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے جو ہدایتیں دی ہیں، اُن پر عمل کرنے کی وجہ سے بوسنیا، ہرزیگووینا، کروشیا، مونٹینیگرو اور سربیا کی کلیسیائیں ”ترجمہ نئی دُنیا“ کی ریلیز کے وقت جمع نہیں ہوئیں۔ اِس کی بجائے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک خاص اِجلاس منعقد ہوا جس کو 12 ہزار 705 لوگوں نے دیکھا۔
ایک بھائی جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اِس اِجلاس میں شامل ہوا تھا، اُس نے ”ترجمہ نئی دُنیا“ کے نظرثانیشُدہ ایڈیشن کو ”نایاب موتی“ کہا۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ ”اِس ترجمے کو حاصل کر کے مجھے ایسا لگا جیسے یہوواہ خدا خود مجھ سے بات کر رہا ہے۔“ ایک اَور بھائی نے جو کلیسیا میں ایک بزرگ کے طور پر خدمت کر رہا ہے، کہا: ”جب مَیں اِس نظرثانیشُدہ ایڈیشن کو اپنی مادری زبان میں پڑھتا ہوں تو مجھے یہوواہ کی محبت کا اَور زیادہ احساس ہوتا ہے۔ مجھے صاف نظر آتا ہے کہ یہوواہ کو میری کتنی فکر ہے۔ اب جب مَیں کلیسیا کے بہن بھائیوں کی حوصلہافزائی کروں گا تو مَیں اُنہیں بہتر طور پر یہ بتا پاؤں گا کہ یہوواہ اُن سے کتنا پیار کرتا ہے اور اُن کی کتنی قدر کرتا ہے۔“
بائبل کے ترجمے کا کام کروشیائی اور سربیائی زبانوں میں 1996ء کے آخر میں شروع ہوا تھا۔ تین سال کے اندر اندر یعنی جولائی 1999ء میں ”ترجمہ نئی دُنیا—متی سے مکاشفہ“ اِن دونوں زبانوں میں شائع ہوئی۔ پھر سات سال بعد یعنی 2006ء میں ”ترجمہ نئی دُنیا“ کا مکمل ایڈیشن دونوں زبانوں میں ریلیز ہوا۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ کروشیائی اور سربیائی زبانوں میں ”کتابِمُقدس—ترجمہ نئی دُنیا“ کا نظرثانیشُدہ ایڈیشن لوگوں کی یہ سمجھنے میں مدد کرتا رہے گا کہ ’خدا کا کلام زندہ ہے‘کیونکہ یہ ایک درست اور آسانی سے سمجھ میں آنے والا ترجمہ ہے۔—عبرانیوں 4:12۔