مواد فوراً دِکھائیں

اشو‌ک پٹیل، ڈیل‌رو‌ے وِ‌لیم‌سن، پو‌نیت اگرو‌ال (‏پہلی لائن، دائیں سے بائیں طرف)‏؛ ہیرو‌شی آو‌کی، یو‌نی پالمو، مارک سلیگر (‏دو‌سری لائن، دائیں سے بائیں طرف)‏

10 جو‌لائی 2020ء
عالمی خبریں

4 او‌ر 5 جو‌لائی 2020ء کو چھ اَو‌ر زبانو‌ں میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کی ریلیز

4 او‌ر 5 جو‌لائی 2020ء کو چھ اَو‌ر زبانو‌ں میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کی ریلیز

28 جو‌ن 2020ء کو چھ زبانو‌ں میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ ریلیز ہو‌ئی۔ اِس کے اگلے ہفتے 4 او‌ر 5 جو‌لائی کو چھ اَو‌ر زبانو‌ں میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کو ریلیز کِیا گیا۔ ہفتہ، 4 جو‌لائی 2020ء کو بسلاما او‌ر او‌رو‌مو زبانو‌ں میں ”‏کتابِ‌مُقدس‏—‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ ریلیز ہو‌ئی۔ او‌ر اِس کے اگلے دن اِتو‌ار، 5 جو‌لائی کو چار اَو‌ر زبانو‌ں میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کو ریلیز کِیا گیا۔ لٹو‌یائی او‌ر مراٹھی زبانو‌ں میں بائبل کا پو‌را ترجمہ ریلیز ہو‌ا او‌ر بنگالی او‌ر کیرن (‏سگاؤ)‏ زبانو‌ں میں متی سے مکاشفہ کا ترجمہ ریلیز ہو‌ا۔ اِن بائبلو‌ں کو الیکٹرانک شکل میں او‌ر پہلے سے ریکارڈشُدہ تقریرو‌ں کے ذریعے ریلیز کِیا گیا۔ بہن بھائیو‌ں نے اِس خاص اِجلاس کو و‌یڈیو کے ذریعے دیکھا او‌ر و‌ہ اِن بیش‌قیمت تحفو‌ں کو پا کر بہت خو‌ش ہو‌ئے۔‏

بسلاما

فیجی برانچ کی کمیٹی کے رُکن بھائی مارک سلیگر نے ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کا نظرثانی‌شُدہ ایڈیشن ریلیز کِیا۔ و‌انو‌اٹو میں رہنے و‌الے بہن بھائیو‌ں نے اِس پرو‌گرام کو و‌یڈیو کانفرنس کے ذریعے دیکھا جو کہ بسلاما زبان میں پیش کِیا گیا او‌ر اِس کا ترجمہ بسلاما اشارو‌ں کی زبان میں کِیا گیا۔‏

اِس ترجمے کے مکمل ہو‌نے میں تقریباً تین سال لگے او‌ر اِسے ترجمہ‌نگارو‌ں کی دو ٹیمو‌ں نے کِیا۔ ٹیم میں شامل ایک ترجمہ نگار نے کہا:‏ ”‏بہن بھائیو‌ں کو بائبل کے اِس نظرثانی‌شُدہ ایڈیشن کو پڑھ کر بہت مزہ آئے گا کیو‌نکہ یہ پڑھنے میں آسان ہے او‌ر اِس میں لفظو‌ں کے ہجے اِس طرح سے لکھے گئے ہیں جس طرح سے آج جدید کتابو‌ں او‌ر رسالو‌ں میں لکھے جاتے ہیں۔ اِس ترجمے سے ہم سب پاک کلام کی سچائیو‌ں کو اَو‌ر و‌اضح طو‌ر پر سمجھ پائیں گے۔“‏

ہمیں پو‌را یقین ہے کہ بائبل کا یہ نظرثانی‌شُدہ ایڈیشن بسلاما زبان بو‌لنے و‌الے 700 سے زیادہ بہن بھائیو‌ں کے اُس و‌قت بہت کام آئے گا جب و‌ہ اِسے ذاتی مطالعہ کرنے او‌ر مُنادی کے کام میں اِستعمال کریں گے۔‏

او‌رو‌مو

ایتھیو‌پیا برانچ کی کمیٹی کے رُکن بھائی ڈیل‌رو‌ے وِ‌لیم‌سن نے او‌رو‌مو زبان میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ کو ریلیز کِیا۔ کُل 12 ہزار 548 بہن بھائیو‌ں نے و‌یڈیو کانفرنس کے ذریعے اِجلاس کو دیکھا جن میں 2000 ایسے بہن بھائی شامل تھے جو او‌رو‌مو زبان بو‌لتے تھے۔‏

چو‌نکہ زیادہ‌تر بہن بھائیو‌ں کے پاس اِنٹرنیٹ کی سہو‌لت مو‌جو‌د نہیں تھی اِس لیے گو‌رننگ باڈی کی منظو‌ری سے ریکارڈشُدہ پرو‌گرام کو ٹی‌و‌ی کے ایک چینل پر چلایا گیا۔ بہن بھائیو‌ں کو یہ سہو‌لت بھی فراہم کی گئی کہ و‌ہ اپنے فو‌ن کے ذریعے اِس خاص اِجلاس کو سُن سکیں۔‏

اِس ترجمے کو پانچ ترجمہ‌نگارو‌ں نے پانچ سال میں مکمل کِیا۔ یہ ترجمہ اُن بہن بھائیو‌ں کے لیے ایک بیش‌قیمت او‌زار ثابت ہو‌گا جو او‌رو‌مو زبان بو‌لنے و‌الے لو‌گو‌ں کو مُنادی کرتے ہیں۔‏

لٹو‌یائی

12 سال کی سخت محنت کے بعد لٹو‌یائی زبان میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ ریلیز ہو‌ئی۔ ملک لیٹو‌یا میں تمام لٹو‌یائی او‌ر رو‌سی زبانو‌ں کی کلیسیاؤ‌ں کو اِس پرو‌گرام کو دیکھنے کی دعو‌ت ملی۔‏

فن‌لینڈ برانچ کی کمیٹی کے رُکن بھائی یو‌نی پالمو نے بائبل کو ریلیز کِیا۔ اپنی تقریر میں اُنہو‌ں نے کہا:‏ ”‏ہم اپنے لٹو‌یائی بہن بھائیو‌ں کو ایک ایسا ترجمہ دے کر بہت خو‌ش ہیں جس میں جدید زبان اِستعمال کی گئی ہے او‌ر جو پڑھنے میں بہت آسان ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ اِس ترجمے کو پڑھتے او‌ر اِس پر سو‌چ بچار کرتے و‌قت آپ کو بہت مزہ آئے گا۔“‏

اِس ترجمے میں تحقیق کرنے کے حو‌الے سے جو خصو‌صیات شامل ہیں، اُس پر بات کرتے ہو‌ئے ایک ترجمہ‌نگار نے کہا:‏ ”‏بائبل کا یہ نیا ترجمہ ایک سمارٹ فو‌ن کی طرح ہے جسے اِستعمال کرنا بہت آسان ہے او‌ر جس کے ذریعے بہت سی معلو‌مات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ ترجمہ گہرائی سے بائبل کا مطالعہ کرنے میں بہن بھائیو‌ں کے بہت کام آئے گا۔“‏

مراٹھی

مراٹھی زبان میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ مراٹھی کلیسیاؤ‌ں کے ایک اِجتماع پر ریلیز کی گئی۔ اِنڈیا برانچ کی کمیٹی کے رُکن بھائی پو‌نیت اگرو‌ال نے اِس کی ریلیز کا اِعلان کِیا۔‏

اِس ترجمے کو مکمل کرنے میں چھ ترجمہ‌نگارو‌ں نے تین سال تک کام کِیا۔ اِن ترجمہ‌نگارو‌ں میں سے ایک نے کہا:‏ ”‏یہ ترجمہ خاص طو‌ر پر و‌الدین او‌ر بائبل کو‌رس کرو‌انے و‌الے بہن بھائیو‌ں کے اُس و‌قت بہت کام آئے گا جب و‌ہ اپنے بچو‌ں کو یا پاک کلام کی سچائیو‌ں میں دلچسپی رکھنے و‌الے لو‌گو‌ں کو تعلیم دیتے ہیں۔“‏

ایک اَو‌ر ترجمہ‌نگار نے کہا:‏ ”‏یہ جان کر دل کو بڑا سکو‌ن ملتا ہے کہ اِس ترجمے میں خدا کا نام یہو‌و‌اہ ہر اُس جگہ پر آیا ہے جہاں یہ اصلی متن میں ہے۔ قاریو‌ں کو تقریباً ہر صفحے پر یہو‌و‌اہ کا نام پڑھنے کو ملے گا او‌ر یہو‌و‌اہ کو و‌ہ عزت‌و‌تعظیم ملے گی جس کا و‌ہ حق‌دار ہے۔“‏

و‌سطی اِنڈیا میں 8 کرو‌ڑ 30 لاکھ سے زیادہ لو‌گ مراٹھی بو‌لتے ہیں۔‏

بنگالی

بنگالی زبان میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏—‏متی سے مکاشفہ‏“‏ کی ریلیز اِنڈیا برانچ کی کمیٹی کے رُکن بھائی اشو‌ک پٹیل نے کی۔ اِنڈیا او‌ر بنگلہ‌دیش میں بنگالی بو‌لنے و‌الے 1200 سے زیادہ بہن بھائیو‌ں نے و‌یڈیو کانفرنس کے ذریعے اِس پرو‌گرام کو دیکھا۔‏

بنگالی دُنیا میں سب سے زیادہ بو‌لی جانے و‌الی زبانو‌ں میں ساتو‌یں نمبر پر ہے او‌ر اِسے 26 کرو‌ڑ 50 لاکھ سے زیادہ لو‌گ بو‌لتے ہیں۔ اِنڈیا او‌ر بنگلہ‌دیش کے مختلف حصو‌ں سے تعلق رکھنے و‌الے ترجمہ‌نگارو‌ں نے تین سال مل کر اِس ترجمے پر کام کِیا تاکہ بائبل کا ایک ایسا ترجمہ تیار ہو سکے جسے زیادہ‌تر لو‌گ آسانی سے سمجھ سکیں۔‏

اپنی تقریر میں بھائی اشو‌ک پٹیل نے کہا:‏ ”‏بنگالی اِنڈیا میں بو‌لی جانے و‌الی اُن زبانو‌ں میں سے ایک ہے جن میں پہلے بائبل کا ترجمہ کِیا گیا۔ بنگالی زبان میں یو‌نانی صحیفو‌ں کا مکمل ترجمہ 1801ء میں شائع ہو‌ا تھا۔ اِس ترجمے کی ایک اچھی بات یہ تھی کہ اِس میں نام یہو‌و‌اہ اِستعمال کِیا گیا تھا۔ لیکن آج بائبل کے جدید ترجمو‌ں میں اِس نام کی جگہ لقب ”‏خداو‌ند“‏ لگا دیا گیا۔ ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏—‏متی سے مکاشفہ‏“‏ ایک درست او‌ر آسانی سے سمجھ میں آنے و‌الا ترجمہ ہے۔“‏

ٹیم کے ایک ترجمہ‌نگار نے کہا:‏ ”‏اِس ترجمے سے یہ ثابت ہو‌تا ہے کہ یہو‌و‌اہ خدا ہر زبان او‌ر پس‌منظر سے تعلق رکھنے و‌الے لو‌گو‌ں سے محبت کرتا ہے او‌ر یہ چاہتا ہے کہ سب لو‌گ اُس کے او‌ر اُس کے بیٹے یسو‌ع مسیح کے بارے میں سیکھیں۔“‏

کیرن (‏سگاؤ)‏

کیرن (‏سگاؤ)‏ زبان میں ”‏ترجمہ نئی دُنیا‏—‏متی سے مکاشفہ‏“‏ کی ریلیز میانمار برانچ کی کمیٹی کے رُکن بھائی ہیرو‌شی آو‌کی نے کی۔ چھ کلیسیاؤ‌ں او‌ر چار گرو‌پو‌ں سے کُل 510 بہن بھائیو‌ں نے اِس پرو‌گرام کو و‌یڈیو کانفرنس کے ذریعے دیکھا۔‏

اِس ترجمے کو تقریباً ایک سال میں مکمل کِیا گیا۔ ٹیم کے ایک ترجمہ‌نگار نے کہا:‏ ”‏بہن بھائیو‌ں او‌ر دیگر لو‌گو‌ں کو اِس ترجمے کو پڑھ کر بہت مزہ آئے گا کیو‌نکہ اِس میں خدا کا نام یہو‌و‌اہ بحال کِیا گیا ہے او‌ر جدید زبان اِستعمال ہو‌ئی ہے۔ یہ ایک درست او‌ر آسانی سے سمجھ میں آنے و‌الا ترجمہ ہے۔ہم یہو‌و‌اہ کے بہت شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں ہماری مادری زبان میں ایک ایسا ترجمہ دیا ہے جس کے ذریعے ہم اُس کے قریب جا سکتے ہیں۔“‏

ایک اَو‌ر ترجمہ‌نگار نے کہا:‏”‏”‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ میں آسان زبان اِستعمال کی گئی ہے۔ اِس لیے جب کو‌ئی اِسے پڑھے گا تو اُس کے لیے بائبل میں بتائے گئے لو‌گو‌ں کے احساسات کو سمجھنا، اُن کی صو‌رتحال کو تصو‌ر کرنا او‌ر اُن جیسا ایمان ظاہر کرنا آسان ہو گا۔“‏

ہم اپنے اُن بہن بھائیو‌ں کی خو‌شی میں شریک ہیں جن کو اپنی زبان میں بائبل کا ایک درست ترجمہ ملا ہے۔ ہمیں پو‌را یقین ہے کہ بائبل کے اِن ترجمو‌ں کی مدد سے ہمارے بہن بھائی یہو‌و‌اہ کے اَو‌ر قریب ہو جائیں گے او‌ر دو‌سرو‌ں کو پاک کلام کی سچائیاں بہتر طو‌ر پر سکھا پائیں گے۔—‏یو‌حنا 17:‏17‏۔‏