3 مارچ 2022ء
یوکرین
یوکرین میں سخت مصیبت کے دوران محبت کی اعلیٰ مثال
24 فروری 2022ء کو روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا۔ یوکرین میں 1 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ یہوواہ کے گواہ اور اُن کے بچے رہ رہے ہیں۔ وہاں کی برانچ نے ہمارے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے 27 اِمدادی کمیٹیاں بنائیں۔ اِس کے علاوہ مصیبت کی اِس گھڑی میں ہمارے بہن بھائی ایک دوسرے اور اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے اور تسلی دینے سے بہت زیادہ محبت دِکھا رہے ہیں۔
ہمارے زیادہتر بہن بھائی یوکرین میں ہی رہ رہے ہیں جبکہ کچھ نے وہاں سے بھاگ جانے کا فیصلہ کِیا۔ جو بہن بھائی یوکرین سے بھاگ رہے تھے، اُنہیں کسٹم سے گزرنے کے لیے تین یا چار دن تک لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے ہو کر اِنتظار کرنا پڑا۔ اِن میں سے کچھ لائنیں تو تقریباً 30 کلومیٹر (18 میل) لمبی تھیں۔ اِس دوران مقامی یہوواہ کے گواہوں نے لائنوں میں کھڑے اپنے ہمایمانوں کو ڈھونڈا اور اُنہیں کھانے پینے کی چیزیں دیں اور دوسرے طریقوں سے بھی اُن کی مدد کی۔ اور پھر آخرکار جب یہ بہن بھائی بارڈر پار کر کے پڑوسی ملک چلے گئے تو وہاں کے گواہوں نے ہاتھوں میں jw.org کے سائنبورڈ پکڑے ہوئے اُن کا اِستقبال کِیا۔ وہ اُن کی مدد کرنے اور اُنہیں تسلی دینے کے لیے بالکل تیار کھڑے تھے۔
ہمارے بہن بھائیوں کی صورتحال
افسوس کی بات ہے کہ 1 مارچ 2022ء کو شہر خارکیف میں رہنے والا ہمارا ایک بہرا بھائی ایک بم دھماکے میں فوت ہو گیا اور اُس کی بیوی شدید زخمی ہوئی۔
3 اَور بہنیں بھی زخمی ہوئیں۔
5000 سے زیادہ یہوواہ کے گواہوں کو اپنے گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔
2 گھر تباہ ہو گئے۔
3 گھروں کو بہت بُری طرح سے نقصان ہوا۔
35 گھروں کو تھوڑا بہت نقصان ہوا۔
2 عبادتگاہوں کو نقصان ہوا۔
بہت سے بہن بھائیوں کو بجلی، ہیٹنگ، ٹیلیفون سگنلز اور پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔
بہن بھائیوں کی مدد کے لیے کیے جانے والے اِمدادی کام
یوکرین میں 27 اِمدادی کمیٹیاں بنائی گئیں۔
اِمدادی کمیٹیوں نے 867 مبشروں کے لیے محفوظ علاقوں میں رہائش کا بندوبست کِیا۔
اِمدادی کمیٹیاں بہن بھائیوں کو ضرورت کی چیزیں جیسے کہ کھانا اور پانی وغیرہ فراہم کر رہی ہیں۔
اُوپر بتائی گئی معلومات اِبتدائی رپورٹوں پر مبنی ہے۔
ہماری دُعا ہے کہ ہمارے بہن بھائی اِس مشکل اور پریشانکُن گھڑی میں سمجھداری کا مظاہرہ کرتے رہیں اور ایک دوسرے کے لیے محبت دِکھاتے رہیں۔—امثال 9:10؛ 1-تھسلُنیکیوں 4:9۔