معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں یہوواہ کے گواہوں کی عالم گیر پالیسی
یہوواہ کے گواہوں کی مذہبی تنظیم رازداری اور ذاتی معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں صارفین کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔ یہ مذہبی تنظیم اِس بات کو سمجھتی ہے کہ صارفین کے ساتھ اچھا رابطہ رکھنا اور یہوواہ کے گواہوں کی دیکھ بھال کرنے اور تنظیم کے مذہبی اور سماجی کاموں کو انجام دینے کے لیے ذاتی معلومات جمع کرنا ضروری ہے۔ ہم اِس بات کو بھی سمجھتے ہیں کہ صارفین کی معلومات کو راز رکھنا اور اِس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہ معلومات محفوظ رہیں۔ (امثال 15:22؛ 25:9) ہم رازداری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔—امثال 20:19۔
مختلف ملکوں میں صارفین کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں قوانین بنائے گئے ہیں۔ یہ مذہبی تنظیم اور اِس کی مقامی برانچیں اُس وقت سے رازداری کے سلسلے میں صارفین کے حقوق کا احترام کر رہی ہے اور اُن کی معلومات کو راز میں رکھ رہی ہے جب ایسے قوانین رائج بھی نہیں ہوئے تھے۔ یہ مذہبی تنظیم آئندہ بھی صارفین کی معلومات کی حفاظت کرتی رہے گی۔
معلومات کی حفاظت کے اصول۔ یہ مذہبی تنظیم صارفین کی ذاتی معلومات کی حفاظت اِن اصولوں کے مطابق کرتی ہے:
ذاتی معلومات کو جائز طریقے سے اور قانونی تقاضوں کے مطابق اِستعمال کِیا جائے گا۔
ذاتی معلومات کو صرف اُسی حد تک جمع اور اِستعمال کِیا جائے گا جس حد تک اِس تنظیم کے مذہبی اور سماجی کاموں کو انجام دینے کے لیے ضروری ہو۔
اِس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ ذاتی معلومات درست اور اپ ٹوڈیٹ ہوں۔ جیسے ہی تنظیم کو کسی غلطی کا پتہ چلے گا، اِسے درست کر دیا جائے گا۔
ذاتی معلومات کو صرف اُس وقت تک رکھا جائے گا جب تک تنظیم کے قانونی مقاصد کے لیے ضروری ہو۔
اِس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ صارفین کے حقوق کا احترام کِیا جائے۔
تکنیکی اور تنظیمی لحاظ سے ضروری اِقدام اُٹھائے جائیں گے تاکہ صارفین کی ذاتی معلومات کا غیرقانونی یا ناجائز اِستعمال نہ کِیا جا سکے۔ ذاتی معلومات کو ایسے کمپیوٹرز پر محفوظ کِیا جاتا ہے جن پر پاس ورڈ لگا ہوتا ہے اور صرف وہی شخص اِن کمپیوٹرز کو اِستعمال کر سکتا ہے جسے اِس کی اِجازت ہو۔ دفتر کے اوقات کے بعد دفتروں کو تالا لگا دیا جاتا ہے اور صرف وہی لوگ اِن دفتروں میں جا سکتے ہیں جن کو اِجازت ہو۔
ذاتی معلومات کو صرف اُسی صورت میں ایک برانچ سے دوسری برانچ کو بھیجا جائے گا جب ایسا کرنا اِس تنظیم کی مذہبی اور سماجی کارگزاریوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہو۔ تمام یہوواہ کے گواہوں نے اپنی مرضی سے اِس تنظیم کا رُکن بننے اور یہوواہ کے گواہ کہلانے کا فیصلہ کِیا ہے۔
معلومات کی حفاظت کے یہ اصول کتاب ”آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل“ میں موجود ذاتی معلومات کے سلسلے میں بھی لاگو ہوتے ہیں جو تمام یہوواہ کے گواہوں کو اُس وقت دی جاتی ہے جب وہ مبشر بنتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے کتاب ”آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل“ کو دیکھیں۔
صارف کو اپنی معلومات کو محفوظ کرنے، اِنہیں تبدیل کرنے یا اِنہیں ڈیلیٹ کرنے کا حق یہوواہ کے گواہوں کے اُن اصولوں کے مطابق دیا جائے گا جو ”معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں یہوواہ کے گواہوں کی عالم گیر پالیسی“ میں ”آپ کے حقوق“ کے تحت بتائے گئے ہیں۔
پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی ذاتی معلومات کو ”معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں یہوواہ کے گواہوں کی عالم گیر پالیسی“ کی بنیاد پر اِستعمال کِیا جاتا ہے۔