پاک کلام سے سنہری باتیں : زبور 11-18
یہوواہ کے خیمے میں کون رہے گا؟
یہوواہ کے خیمے میں رہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اُس کے دوست ہیں، اُس پر بھروسا کرتے ہیں اور اُس کا کہنا مانتے ہیں۔ زبور 15 میں بتایا گیا ہے کہ یہوواہ خدا کے دوستوں میں کون سی باتیں ہونی چاہئیں اور کون سی نہیں ہونی چاہئیں۔
یہوواہ کے خیمے میں رہنے والوں کو . . .
-
اُس کا وفادار ہونا چاہیے۔
-
دل سے سچ بولنا چاہیے۔
-
ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔
-
اپنا ہر وعدہ پورا کرنا چاہیے، چاہے ایسا کرنا مشکل ہی کیوں نہ ہو۔
-
بغیر کسی لالچ کے دوسروں کی مدد کرنی چاہیے۔
یہوواہ کے خیمے میں رہنے والے . . .
-
چغلیاں نہیں کرتے اور کسی پر جھوٹا اِلزام نہیں لگاتے۔
-
اپنے پڑوسی کو نقصان نہیں پہنچاتے۔
-
ایک دوسرے سے ناجائز فائدہ نہیں اُٹھاتے۔
-
ایسے لوگوں سے دوستی نہیں کرتے جو یہوواہ کی خدمت نہیں کرتے۔
-
رشوت نہیں لیتے۔