مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانے کی تربیت

JW Library کو اِستعمال کرنے کے طریقے

JW Library کو اِستعمال کرنے کے طریقے

ذاتی مطالعے کے لیے:‏

  • بائبل اور کتاب روزبروز سے آیت پڑھیں۔‏

  • سالانہ کتاب،‏ رسالے اور دوسری مطبوعات پڑھیں۔‏ بُک مارک کی آپشن اِستعمال کریں۔‏

  • اِجلا‌سوں کی تیاری کریں اور جوابوں پر نشان لگا‌ئیں۔‏

  • ویڈیوز دیکھیں۔‏

اِجلا‌سوں پر:‏

  • اُن آیتوں کو دیکھیں جنہیں مقرر پڑھنے کے لیے کہتا ہے۔‏ جو آیتیں آپ نے پہلے کھولی ہوئی تھیں،‏ اُنہیں دوبارہ کھولنے کے لیے ہسٹری پر جائیں۔‏

  • اِجلا‌س پر مختلف مطبوعات لانے کی بجائے اِنہیں اپنے فون یا ٹیبلٹ پر دیکھیں۔‏ اپنے فون یا ٹیبلٹ کو گیت گانے کے لیے بھی اِستعمال کریں کیونکہ JW Library پر سب گیت موجود ہیں،‏ وہ بھی جو ابھی تک گیتوں کی کتاب میں نہیں ہیں۔‏

مُنادی کے دوران:‏

  • جو شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے،‏ اُسے JW Library سے کچھ دِکھائیں۔‏ پھر اُسے بتائیں کہ وہ اپنے فون یا ٹیبلٹ پر اِس ایپ کو اور ہماری مطبوعات کو کیسے ڈاؤن‌لوڈ کر سکتا ہے۔‏

  • کسی آیت کو ڈھونڈنے کے لیے سرچ پر جائیں۔‏ آپ اُس آیت کا کوئی لفظ یا پھر جملہ ڈال کر اِسے ڈھونڈ سکتے ہیں۔‏

  • کوئی ویڈیو دِکھائیں۔‏ اگر صاحبِ‌خانہ کے بچے ہیں تو پھر ویڈیوز یہوواہ کے دوست بنیں میں سے کوئی ویڈیو دِکھائیں۔‏ یا اُسے بائبل کورس کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ویڈیو بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ دِکھائیں۔‏ اگر صاحبِ‌خانہ فرق زبان بولتا ہے تو اُسے اُس کی زبان میں ویڈیو دِکھائیں۔‏

  • اگر آپ نے کسی اَور زبان میں کوئی ترجمہ ڈاؤن‌لوڈ کِیا ہے اور آپ کو مُنادی میں وہی زبان بولنے والا کوئی شخص ملتا ہے تو اُسے کوئی آیت دِکھائیں۔‏ باقی ترجموں میں اِس آیت کو دیکھنے کے لیے اِس کے نمبر کو چُھوئیں اور پھر بائبل کے نشان کو چُھوئیں۔‏