2-8 مئی
ایوب 38-42
گیت 18 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”دوسروں کے لیے دُعا کرنے والوں سے یہوواہ خوش ہوتا ہے“: (10 منٹ)
ایو 42:7، 8—یہوواہ نے ایوب سے کہا کہ وہ الیفز، بلدد اور ضوفر کے لیے دُعا کریں۔ (م13 15/6 ص. 21، پ. 17؛ ڈبلیو98 1/5 ص. 30، پ. 3-6)
ایو 42:10—جب ایوب نے اُن تینوں کے لیے دُعا کی تو یہوواہ نے ایوب کو شفا بخشی۔ (ڈبلیو98 1/5 ص. 31، پ. 3)
ایو 42:10-17—یہوواہ نے ایوب کو اُن کے ایمان اور صبر کا بڑا صلہ دیا۔ (م95 1/2 ص. 27، پ. 19، 20)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
ایو 38:4-7—”صبح کے ستارے“ کون ہیں اور ہم اُن کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ (پاک صحائف ص. 97، پ. 3)
ایو 42:3-5—ہم ایوب کی طرح خدا کو دیکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ (م15 15/10 ص. 7، 8، پ. 16، 17)
مَیں نے ایوب 38-42 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
مَیں اِن ابواب میں سے کون سی باتیں مُنادی کے کام میں اِستعمال کر سکتا ہوں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) ایو 41:1-26
شاگرد بنانے کی تربیت
اِس مہینے کی پیشکشوں کی تیاری کریں: (15 منٹ) سامعین سے بات چیت۔ منظروں میں دِکھائیں کہ پیشکش کے لیے تجاویز کو کیسے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے اور پھر اِن پر باتچیت کریں۔ جب آپ موبائل یا ٹیبلٹ وغیرہ کے اِستعمال پر بات کریں تو مضمون ”JW Library کو اِستعمال کرنے کے طریقے“ پر مختصراً توجہ دِلائیں۔ بہن بھائیوں کو بتائیں کہ وہ ہر مہینے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھیں کہ اُنہوں نے مُنادی میں کتنی بار ویڈیو دِکھائی ہے۔ اُن کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اپنی پیشکش خود بنائیں۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”کیا آپ JW Library اِستعمال کر رہے ہیں؟“: (15 منٹ) شروع میں اِس مضمون پر پانچ منٹ کے لیے باتچیت کریں۔ پھر ویڈیو JW Library اِستعمال کریں چلائیں اور اِس پر مختصراً بات کریں۔ اِس کے بعد مطبوعات کو ڈاؤنلوڈ کرنے اور اِنہیں پڑھنے کے لیے مختلف فارمیٹس میں کھولنے کے بارے میں ویڈیوز چلائیں اور اِن پر بھی بات کریں۔ 16 مئی کے ہفتے کے دوران مضمون ”JW Library کو اِستعمال کرنے کے طریقے“ پر بات کی جائے گی۔ اِس لیے بہن بھائیوں سے کہیں کہ اگر اُن کے پاس فون یا ٹیبلٹ ہے تو وہ 16 مئی سے پہلے JW Library ایپ اِنسٹال کر کے کتابیں اور رسالے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) خدا کی محبت، باب 11، پ. 10-19
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 15 اور دُعا