مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ JW Library اِستعمال کر رہے ہیں؟
JW Library ایک مُفت ایپ (یعنی ایک سافٹ ویئر پروگرام) ہے۔ اِس کے ذریعے آپ اپنے فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر بائبل، کتابیں، رسالے، ویڈیوز اور آڈیو ڈرامے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ: اِنٹرنیٹ کھولیں اور ایپ سٹور سے JW Library اِنسٹال کریں۔ یہ لائبریری مختلف ٹیبلٹ اور سمارٹ فونز پر چلتی ہے۔ ایپ کو کھولیں اور اُن مطبوعات یا ویڈیوز وغیرہ کا اِنتخاب کریں جو آپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ جب مطبوعات ڈاؤنلوڈ ہو جائیں تو پھر اِنہیں دیکھنے کے لیے آپ کو اِنٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کے گھر میں اِنٹرنیٹ نہیں ہے تو آپ کنگڈم ہال، کسی لائبریری یا اِنٹرنیٹ کیفے میں جا کر اِس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ JW Library میں نئی نئی چیزیں آتی رہتی ہیں۔ اِنہیں حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اِسے وقتاًفوقتاً اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔
ایپ کے فائدے: JW Library ذاتی مطالعے اور اِجلاسوں کے دوران بہت فائدہمند ثابت ہوتی ہے۔ یہ مُنادی میں بھی بہت کام آتی ہے۔ اِس لائبریری کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ اِسے کسی بھی موقعے پر گواہی دینے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔