مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں ‏:‏ ایوب 21‏-‏27

ایوب نے غلط دلیلوں کو رد کِیا

ایوب نے غلط دلیلوں کو رد کِیا

شیطان،‏ خدا کے خادموں کو بےحوصلہ کرنے کے لیے بہت سے جھوٹ بولتا ہے۔‏ نیچے دی گئی آیتوں سے پتہ چلتا ہے کہ شیطان نے خدا کے بارے میں کون سے جھوٹ بولے اور خدا اپنے بندوں کے لیے کیسی سوچ رکھتا ہے۔‏ آپ بھی کچھ ایسی آیتیں لکھیں جن سے ثابت ہو کہ یہوواہ کو آپ سے پیار ہے اور وہ آپ کی فکر کرتا ہے۔‏

شیطان کے جھوٹ

خدا کی نظر میں اِنسانوں کی اہمیت

یہوواہ اِتنا سخت ہے کہ اُس کے خادم چاہے کچھ بھی کر لیں،‏ اُسے خوش نہیں کر سکتے۔‏ کائنات کی کوئی بھی شے اُس کے معیاروں پر پورا نہیں  اُتر سکتی۔‏ ‏(‏ایو 4:‏18؛‏ 25:‏5‏)‏

یہوواہ ہماری کوششوں کی قدر کرتا ہے۔‏ ‏(‏ایو 36:‏5‏)‏

خدا کی نظر میں اِنسان کی کوئی وقعت نہیں۔‏ ‏(‏ایو 22:‏2‏)‏

اگر ہم وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کرتے ہیں تو وہ اِسے قبول کرتا ہے اور ہمیں برکت بخشتا ہے۔‏ ‏(‏ایو 33:‏26؛‏ 36:‏11‏)‏

خدا کو اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اِنسان راست‌باز ہیں یا نہیں۔‏ ‏(‏ایو  22:‏3‏)‏

یہوواہ راست‌بازوں کی حفاظت کرتا ہے۔‏ ‏(‏ایو 36:‏7‏)‏