مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں ‏:‏ ایوب 33‏-‏37

سچا دوست اچھی اِصلا‌ح کرتا ہے

سچا دوست اچھی اِصلا‌ح کرتا ہے

اِلیہو کی باتیں الیفز،‏ بلدد اور ضوفر کی باتوں سے فرق تھیں۔‏ اُنہوں نے ایوب کے ساتھ نرمی سے بات کی۔‏ اِلیہو اچھے دوست اور اچھی اِصلا‌ح کرنے والے ثابت ہوئے۔‏ ہمیں اُن کی مثال پر عمل کرنا چاہیے۔‏

اچھی اِصلاح کرنے والا .‏ .‏ .‏

اِلیہو کی اچھی مثال

32:‏4-‏7،‏ 11،‏ 12؛‏ 33:‏1

 

  • تحمل سے پیش آتا ہے

  • دوسروں کی بات دھیان سے سنتا ہے

  • دوسروں کا احترام کرتا ہے

 
  • اِلیہو نے بڑے تحمل سے اپنے سے بڑوں کی بات سنی اور پھر اپنی بات کہی۔‏

  • اُنہوں نے دوسروں کی بات دھیان سے سنی اِس لیے وہ مسئلے کو سمجھ گئے اور اچھی صلا‌ح دے پائے۔‏

  • اُنہوں نے ایوب کو اُن کے نام سے مخاطب کِیا اور ایک دوست کی طرح اُن سے  بات کی۔‏

 

33:‏6،‏ 7،‏ 32

 

  • خاکسار ہوتا ہے

  • دوسروں کی بات سننے کے لیے تیار رہتا ہے

  • ہمدردی سے پیش آتا ہے

 
  • اِلیہو نے ایوب کے ساتھ نرمی سے بات کی۔‏ وہ خاکسار تھے اِس لیے اُنہوں نے  تسلیم کِیا کہ وہ بھی عیب‌دار ہیں۔‏

  • اُنہیں ایوب سے ہمدردی تھی۔‏

 

33:‏24،‏ 25؛‏ 35:‏2،‏ 5

 

  • سمجھ‌داری سے کام لیتا ہے

  • نرمی سے بات کرتا ہے

  • پاک کلام کے اصولوں کو ذہن میں رکھتا ہے

 
  • اِلیہو نے بڑی نرمی سے ایوب کو بتایا کہ اُن کا نظریہ صحیح نہیں ہے۔‏

  • اِلیہو نے یہ بات سمجھنے میں ایوب کی مدد کی کہ خود کو راست‌باز ثابت کرنا سب سے اہم معاملہ نہیں ہے۔‏

  • اِلیہو نے جس طرح ایوب کی اِصلا‌ح کی،‏ اُس سے ایوب،‏ یہوواہ کی طرف سے ملنے والی اِصلا‌ح کو بھی قبول کرنے کے قابل ہوئے۔‏