مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانے کی تربیت

علا‌قائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم

علا‌قائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم

ہر سال ہمیں علا‌قائی اِجتماع کا بڑا اِنتظار رہتا ہے کیونکہ اِس پر ہمیں کثرت سے روحانی خوراک ملتی ہے۔‏ ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی یہ دیکھیں کہ یہوواہ کتنا مہربان ہے۔‏ (‏زبور 34:‏8‏)‏ اِس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اِجتماع پر آنے کی دعوت دینی چاہیے۔‏ ہر کلیسیا میں بزرگوں کی جماعت یہ طے کرے گی کہ وہ اپنے علا‌قے میں زیادہ سے زیادہ دعوت‌نامے تقسیم کرنے کے لیے کون سے اِنتظامات کرے گی۔‏

چند اہم سوال

  • علا‌قائی اِجتماع کب ہوگا؟‏

  • ہم اِجتماع کے دعوت‌نامے دینا کب شروع کریں گے؟‏

  • میری کلیسیا میں مہم کے دوران مُنادی کے اِجلا‌س کب کب ہوں گے؟‏

  • مہم کے حوالے سے مَیں نے کون سے منصوبے بنائے ہیں؟‏

  • مَیں کن کن لوگوں کو اِجتماع پر آنے کی دعوت دینا چاہتا ہوں؟‏

آپ کیا کہیں گے؟‏

سلا‌م کرنے کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں:‏

‏”‏ہم پوری دُنیا میں لوگوں کو ایک خاص عبادت پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔‏ اِس کی تاریخ،‏ وقت اور پتہ دعوت‌نامے میں لکھا ہے۔‏ آپ ضرور آئیے گا۔‏“‏

اگر کوئی دلچسپی ظاہر کرے تو آپ کیا کریں گے؟‏

یہ سچ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوت‌نامے دینا چاہتے ہیں لیکن اگر صاحبِ‌خانہ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو اُس سے بات‌چیت کریں۔‏

آپ ہفتے اور اِتوار کو دعوت‌ناموں کے ساتھ رسالے بھی پیش کر سکتے ہیں۔‏