مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانے کی تربیت

مُنادی میں بات‌چیت شروع کرنے کا ایک نیا ذریعہ

مُنادی میں بات‌چیت شروع کرنے کا ایک نیا ذریعہ

اپریل 2016ء سے مینارِنگہبانی کے عوامی شمارے کے آخری صفحے پر ایک مضمون شائع ہوا کرے گا جس کا عنوان ہوگا:‏ ”‏پاک کلام کی تعلیم۔‏“‏ اِس مضمون کے ذریعے بائبل کے موضوعات پر بات‌چیت شروع کرنا آسان ہوگا۔‏ یہ مضمون بالکل ہمارے پرچوں جیسا ہوگا۔‏ اِس میں ایک سوال ہوگا جس کے ذریعے ہم صاحبِ‌خانہ کی رائے معلوم کر سکتے ہیں،‏ پھر ایک آیت ہوگی جس میں اُس سوال کا جواب ہوگا۔‏ اِس کے علا‌وہ کچھ اَور نکتے بھی ہوں گے جن کی مدد سے ہم بات‌چیت جاری رکھ سکیں گے۔‏

جب صاحبِ‌خانہ کے ساتھ بائبل کے موضوعات پر اچھی بات‌چیت ہوتی ہے تو اُس کے ساتھ بائبل کورس شروع کرنے کا اِمکا‌ن زیادہ ہوتا ہے۔‏ اِس مضمون کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں تاکہ آپ سچائی کے بھوکے اور پیاسے لوگوں کی مدد کر سکیں۔‏—‏متی 5:‏6‏۔‏

مضمون کو اِستعمال کرنے کا طریقہ

  1. مضمون میں دیے گئے سوالوں میں سے کسی ایک سوال کے بارے میں صاحبِ‌خانہ کی رائے پوچھیں۔‏

  2. صاحبِ‌خانہ کی بات کو دھیان سے سنیں۔‏

  3. ذیلی عنوان ”‏پاک کلام کا جواب“‏ کے تحت دی گئی آیت پڑھیں۔‏ پھر اِس آیت پر صاحبِ‌خانہ کو اپنے خیالات کا اِظہار کرنے کو کہیں۔‏ اگر اُس کے پاس وقت ہو تو ذیلی عنوان ”‏پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟‏“‏ کے تحت دیے گئے نکتوں میں سے کسی ایک نکتے کو اِستعمال کرتے ہوئے بات‌چیت جاری رکھیں۔‏

  4. صاحبِ‌خانہ کو رسالہ پیش کریں۔‏

  5. دوسرے سوال پر بات کرنے کے لیے واپسی ملا‌قات کا بندوبست بنائیں۔‏